• Sat, 18 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پوتن جنگ روکنے کیلئے تیار ہیں: ٹرمپ؛ زیلنسکی نے اختلاف کیا، کہا ماسکو کی جارحیت جاری ہے

Updated: October 18, 2025, 5:05 PM IST | Washington

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک دن قبل، پوتن سے فون پر بات کرنے کے بعد انہیں یقین ہے کہ وہ جنگ کو روکنے پر انہیں قائل کرلیں گے۔

Trump, Putin and Zelenskyy. Photo: X
ٹرمپ، پوتن اور زیلنسکی۔ تصویر: ایکس

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بیان دیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن یوکرین میں جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی ٹرمپ سے اختلاف رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ماسکو کی جارحیت اب بھی جاری ہے۔ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہم کئے بغیر خطہ میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ”امید ہے، انہیں اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔“ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک دن پہلے پوتن سے فون پر بات کرنے کے بعد انہیں یقین ہے کہ وہ جنگ کو روکنے پر انہیں قائل کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: مودی نے روسی تیل کی خریداری روکنے کا یقین دلایا: ٹرمپ؛ وزارت خارجہ کا محتاط ردعمل، اپوزیشن حملہ آور

ٹرمپ اور پوتن کی جلد ہی ہنگری کی راجدھانی بڈاپسٹ میں ایک امن سربراہی اجلاس میں ملاقات متوقع ہے۔ اگست میں الاسکا میں ملاقات کے بعد یہ دونوں لیڈران کی پہلی ملاقات ہوگی۔ واضح رہے کہ الاسکا میں دونوں کی ملاقات بے نتیجہ رہی تھی۔ دریں اثناء، روس پر دباؤ ڈالنے کیلئے یوکرین واشنگٹن سے ٹوماہاک میزائل کی درخواست کر رہا ہے۔ لیکن پوتن نے ٹرمپ کو خبردار کیا کہ اس اقدام سے تنازع مزید شدید ہوسکتا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو اپنا میزائل ذخیرہ ”خالی“ نہ کرنے کی خاطر محتاط رہنا چاہئے۔

الاسکا سربراہی اجلاس کے بعد یوکرین جنگ ختم کرنے کیلئے گفتگو تعطل کا شکار ہے، لیکن ٹرمپ گزشتہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی کرانے کے بعد ایک بڑی کامیابی حاصل کرنے کے خواہاں دکھائی دیتے ہیں۔ کریملن نے تصدیق کی ہے کہ بڈاپسٹ سربراہی اجلاس سے پہلے کئی مسائل پر گفتگو کی ضرورت ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کا پاک افغان کشیدگی ختم کرنے کا وعدہ، کہا مَیں اس میں بہتر ہوں

ہنگری کے صدر وکٹر اوربان دونوں لیڈران کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے بیان دیا ہے کہ ان کا ملک یقینی بنائے گا کہ پوتن جنگی جرائم کیلئے آئی سی سی کے گرفتاری وارنٹ کے باوجود اجلاس میں شرکت کر سکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK