بھوجپوری اداکارہ اور گلوکارہ اکشرا سنگھ اپنی آنے والی فلم ’’ویلکم ٹودی جنگل‘‘ کے بھوجپوری گانے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اس گانے میں وہ اکشے کمار کے ساتھ ’’گھِس گھِس گھِس‘‘ گانے پر پُرجوش انداز میں نظر آئیں۔
EPAPER
Updated: May 26, 2026, 5:05 PM IST | Mumbai
بھوجپوری اداکارہ اور گلوکارہ اکشرا سنگھ اپنی آنے والی فلم ’’ویلکم ٹودی جنگل‘‘ کے بھوجپوری گانے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اس گانے میں وہ اکشے کمار کے ساتھ ’’گھِس گھِس گھِس‘‘ گانے پر پُرجوش انداز میں نظر آئیں۔
بھوجپوری اداکارہ اور گلوکارہ اکشرا سنگھ اپنی آنے والی فلم ’’ویلکم ٹودی جنگل‘‘ کے بھوجپوری گانے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اس گانے میں وہ اکشے کمار کے ساتھ ’’گھِس گھِس گھِس‘‘ گانے پر پُرجوش انداز میں نظر آئیں۔ اکشرا نے اس تجربے کو اپنے کریئر کا نہایت خاص لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھوجپوری زبان کو اتنے بڑے پلیٹ فارم پر پیش کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
اکشرا سنگھ نے کہا’’میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے اکشے کمار کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا موقع ملا۔ یہ میرے لیے کسی خواب کے پورا ہونے جیسا ہے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اکشے سر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔ سب سے بڑی خوشی اس بات کی ہے کہ میں اپنی بھوجپوری زبان اور ثقافت کو اتنی بڑی سطح پر پیش کر سکی۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران اکشے کمار نے ان کا کافی ساتھ دیا۔ سیٹ پر ماحول بہت آرام دہ تھا، جس کی وجہ سے وہ کھل کر ڈانس اور ایکسپریشن دے سکیں۔ اکشرا نے کہا کہ اکشے کمار بھوجپوری زبان کو سمجھنے میں بھی خاصی دلچسپی لے رہے تھے۔ انہوں نے بھوجپوری لائنوں کے تلفظ اور معنی بھی ان سے پوچھے۔ حالانکہ گانے کی شوٹنگ کے وقت اکشے کمار کو تیز بخار تھا اور طبیعت بھی ٹھیک نہیں تھی، لیکن جیسے ہی گانا شروع ہوتا، ان کی توانائی قابلِ دید ہوتی تھی۔ اسٹیپس اور ایکسپریشن کے حوالے سے ان کا جوش کافی متاثر کن تھا۔
یہ بھی پڑھئے:حتمی معاہدہ تک پہنچنے کیلئے ایران کو۷؍دن کی مہلت
اکشے کمار کے ساتھ ساتھ اکشرا نے کوریوگرافر گنیش اچاریہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے کہا’’میں بچپن سے ان کی کوریوگرافی کی مداح رہی ہوں۔ سیٹ پر گنیش اچاریہ نے میرا بہت ساتھ دیا۔ جب میں کسی شاٹ کو لے کر تھوڑا گھبرا رہی تھی، تو انہوں نے ٹیم سے کہا کہ اکشرا یہ شاٹ آسانی سے کر لے گی۔ اتنے بڑے اداکاروں اور ٹیکنیشنز سے حوصلہ افزائی ملنا کسی بھی فنکار کے لیے بہت بڑی بات ہوتی ہے۔ شوٹنگ کے دوران مجھے ایکسپریشن، ٹائمنگ اور کیمرے کے سامنے پرفارم کرنے کی کئی باریکیاں سیکھنے کا موقع ملا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:فرحانہ بھٹ کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ہے
جب ان سے شوٹنگ کے سب سے یادگار لمحے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پورا تجربہ ہی ان کے لیے یادگار رہا۔ اکشرا کے مطابق اکشے کمار کا ان سے بھوجپوری لائنیں سیکھنا اور گنیش اچاریہ کا مسلسل رہنمائی کرنا ان کے لیے نہایت خاص لمحات تھے۔ گفتگو کے دوران اکشر سنگھ نے بہار اور بھوجپوری انڈسٹری کے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہار کی بیٹی ہیں اور چاہتی ہیں کہ لوگ بھوجپوری زبان اور ثقافت کو فخر کے ساتھ دیکھیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگوں کا پیار اور آشیرواد انہیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا رہے گا۔