ملک میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) نے منگل کو ’’انویسٹر اسسٹنس‘‘ کے نام سے ایک آن لائن پورٹل کا آغاز کیا۔
EPAPER
Updated: May 26, 2026, 6:01 PM IST | New Delhi
ملک میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) نے منگل کو ’’انویسٹر اسسٹنس‘‘ کے نام سے ایک آن لائن پورٹل کا آغاز کیا۔
ملک میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) نے منگل کو ’’انویسٹر اسسٹنس‘‘ کے نام سے ایک آن لائن پورٹل کا آغاز کیا۔
وزارت برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ حکومت مختلف حکمت عملیوں اور پالیسیوں کے ذریعے ملک میں سیمی کنڈکٹر کے لیے ایک مضبوط، قابل اعتماد اور پائیدار ماحول تیار کرنے کے لیے منظم کوششیں کر رہی ہے۔ سیمی کان انڈیا پروگرام کے تحت اب تک ۲۴؍ سیمی کنڈکٹر ڈیزائن پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ ۱۲؍ فیب/پیکیجنگ منصوبوں کو منظوری دی جا چکی ہے۔ ’’انویسٹر اسسٹنس‘‘ پورٹل کا ویب ایڈریس http://www.ism.gov.in/investment ہے۔
آئی ایس ایم کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) امتیش کمار سنہا نے پورٹل کے افتتاحی پروگرام میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقین کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ اور ڈیزائننگ کے ماحول کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سرمایہ کاروں کے خدشات کو دور کرنے میں سرگرمی سے اپنا کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھئے:’’چک دے انڈیا‘‘ کے اداکار رماکانت سنگین بیماری سے لڑنے کے بعد چل بسے
یہ پورٹل ان سرمایہ کاروں کو سرکاری اسکیموں، پالیسیوں، سیمی کان انڈیا پروگرام کے تحت منظور شدہ منصوبوں اور ریگولیٹری تقاضوں وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم کرے گا جو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ سرمایہ کار یہاں اپنی شکایات اور خدشات بھی درج کرا سکیں گے، جن کا حل انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کے حکام متعلقہ وزارتوں، محکموں، ریاستی حکومتوں، منظور شدہ پروجیکٹوں سے وابستہ کمپنیوں اور بین الاقوامی و ملکی تجارتی اداروں کے نوڈل افسران کے تعاون سے کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ: امریکہ کے انکار کے بعد میکسیکو ایرانی ٹیم کی میزبانی کیلئے تیار
اس پورٹل پر تمام متعلقہ فریقین کو باہمی تال میل کے ساتھ اپنے مسائل کے بروقت حل کے لیے ایک محفوظ، رول بیسڈ اور سنگل ونڈو ڈجیٹل انٹرفیس ملے گا۔ پورٹل کے آغاز کے پروگرام میں اس کے ڈھانچے، کاموں، آن بورڈنگ عمل، تال میل کے طریقہ کار اور اس میں شراکت دار وزارتوں، محکموں، ریاستی حکومتوں، کمپنیوں اور تجارتی تنظیموں کے نوڈل افسران کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیل سے معلومات دی گئیں۔