پارک میں اکشے کمار اور شیر کا آمنا سامنا

Updated: January 20, 2022, 12:05 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار جوکہ راجستھان میں چھٹیاں گزار رہے ہیں،

Akshay Kumar .Picture:INN
اکشے کماررتھنبور میں وقت گزار رہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار جوکہ راجستھان میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کیاہے جس شیر نظر آرہا ہے۔  اکشے کمار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  شیر کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا’’ سونے پر سہاگہ مانگا تھا، یہ تو اس بھی بڑھ کر ہو گیا۔‘‘اُنہوں نے مزید لکھا ’’آج وہ اس شاندار خوبصورتی کو دیکھ کر بہت مسحور ہیں، اُن کا مشن رنتھمبور پورا ہوگیا۔‘‘اداکار کے  اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔ایک صارف نے اکشے کو شیر کے ویڈیو شیئر کرنے پر اس شیر کے ساتھ ایک فلم سائن کرنے کا مشورہ دے دیا جبکہ ایک صارف نےمضحکہ خیز تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’’اے راجو بھاگ رے تو وہاں سے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK