امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں کروڑوں افراد ایک طاقتور طوفان کی زد میں آ گئے ہیں جو ساحلی سیلاب، بجلی کی بندش، سفری افراتفری اور اسٹیڈیم کی تقریبات کی منسوخی کا سبب بنا ہے، یہ طوفان نیویارک اور نیو جرسی میں بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بنا۔
EPAPER
Updated: September 27, 2026, 10:02 PM IST | New York
امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں کروڑوں افراد ایک طاقتور طوفان کی زد میں آ گئے ہیں جو ساحلی سیلاب، بجلی کی بندش، سفری افراتفری اور اسٹیڈیم کی تقریبات کی منسوخی کا سبب بنا ہے، یہ طوفان نیویارک اور نیو جرسی میں بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بنا۔
امریکی قومی موسمیاتی سروس (NWS) نے بتایا کہ نام نہاد شمال مشرقی طوفان سنیچر کو نیویارک شہر اور بوسٹن سمیت دیگر علاقوں میں خطرناک ساحلی سیلاب اور ساحلی حالات، تیز ہوائیں اور شدید بارش لایا۔نیویارک اور نیو جرسی میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے، جہاں دونوں کے کچھ علاقوں کوساحلی سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ ورجینیا سے مین تک بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ جبکہ بروکلن، نیویارک شہر میں ایک شخص گرتے ہوئے درخت کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔اس کے علاوہ شمال مشرقی طوفان بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کا سبب بنا۔ ٹریکر پاور آؤٹیج کے مطابق ،۱۶۰۰۰۰؍ سے زیادہ گھرانوں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے، جو تقریباً تمام امریکہ کے شمال مشرقی علاقے میں ہیں۔
UPDATE from Surf City, NJ. The west side is now almost completely crippled as rapidly rising water leaves roads completely impassable, with numerous homes and vehicles already submerged. Conditions continue to deteriorate as this powerful nor’easter pounds the Jersey Shore. With… pic.twitter.com/FjoFRB9uv9
— DR. HEMANT MAURYA (@DrHemantMaurya) September 27, 2026
فلائٹ اویئر کے مطابق، سنیچر کو۲۴۰۰؍ سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور مزید۱۱۹۹؍ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔جبکہ مکمل چاند کےسبب ساحلی سیلاب کے مزید بڑھنے کا امکان تھا۔ تاہم نیو جرسی کی ساحلی سٹی اور ماناسکوان میں گلیاں اور گھر سیلابی پانی سے بھر گئے۔NWS نے اپنے انتباہ میں کہا، ’’ساحل کے قریب نشیبی علاقوں میں شدید سیلاب کے لیے فوری طور پر تیاری کریں، بشمول سڑکوں کا زیر آب آنا اور گھروں اور کاروباروں پر اثرات سے بچاؤ کیلئے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ماریشس کا اسرائیلی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت سے انکار، پرواز منسوخ
بعد ازاں نیویارک میں حکام نے پورے ہفتے کے آخر میں۸۶؍ کلومیٹر فی گھنٹہ تک تیز ہواؤں کی وارننگ دی ہے، جس سے درخت اور بجلی کی تاروں کے گرنے کا خدشہ ہے۔علاوہ ازیں نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی نے ویڈیو پیغام میں رہائشیوں سے کہا، ’’اگر ضروری نہ ہو تو سفر نہ کریں۔ سیلابی پانی میں گاڑی نہ چلائیں اور نہ پیدل چلیں۔‘‘
علاوہ ازیں بوسٹن کے علاقے میں، ریڈ سوکس نے شکاگو کیبز کے خلاف اپنی سیریز کا آخری میچ اتوار کی دوپہر فلوریڈا میں منتقل کر دیا۔جبکہ ریڈ بل نیویارک اور سینٹ لوئس سٹی کے درمیان ایک پیشہ ورانہ فٹ بال میچ بھی منسوخ کر دیا گیا۔اس کے علاوہنیویارک شہر کے سینٹرل پارک میں گلوبل سٹیزن فیسٹیول کنسرٹ، جو لارین ہل، وائکلیف جین اور جان لیجنڈ کے نام تھی، نہیں ہوگا۔مزید یہ کہ ایڈ شیرن کا بوسٹن کنسرٹ بھی موسم کی وجہ سے منسوخ ہونے والی تقریبات میں شامل ہے۔جس کے منتظین کے مطابق، بوسٹن کے علاقے میں گلیٹ اسٹیڈیم میں ایڈ شیرن کا کنسرٹ حفاظتی وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا۔