Updated: September 27, 2026, 10:02 PM IST
| New Delhi
ہندوستان کے اسٹار ایتھلیٹ تیجسوِن شنکر نے ایشین گیمز ۲۰۲۶ء کے مردوں کے ڈیکاتھلون میں کانسہ کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے مجموعی طور پر ۷۹۳۴؍ پوائنٹس حاصل کیے اور اس کامیابی کے ساتھ ایشین گیمز کی تاریخ میں ڈیکاتھلون میں دو تمغے جیتنے والے پہلے ہندوستانی مرد ایتھلیٹ بن گئے۔
ہندوستان کے اسٹار ایتھلیٹ تیجسوِن شنکر نے ایشین گیمز ۲۰۲۶ء کے مردوں کے ڈیکاتھلون میں کانسہ کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے مجموعی طور پر ۷۹۳۴؍ پوائنٹس حاصل کیے اور اس کامیابی کے ساتھ ایشین گیمز کی تاریخ میں ڈیکاتھلون میں دو تمغے جیتنے والے پہلے ہندوستانی مرد ایتھلیٹ بن گئے۔ شنکر نے اس سے قبل ہانگژو ایشین گیمز میں ڈیکاتھلون کا چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:کافی ود کرن سیزن ۹؍: عالیہ بھٹ کے ساتھ پہلی بار شاہین بھٹ بھی نظر آئیں گی
جاپان کے یومامارویاما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۸۱۲۳؍ پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا، جبکہ چین کے چن شنگ ہوا نے ۸۰۱۲؍ پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ تیجسوِن شنکر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈیکاتھلون کے دوسرے دن ڈسکس تھرو سے قبل تیجس وِن شنکر۵۲۷۰؍ پوائنٹس کے ساتھ مجموعی اسٹینڈنگ میں سرفہرست تھے۔ انہوں نے ۱۱۰؍ میٹر ہرڈلز میں ۳۳ء۱۴؍ سیکنڈ کا وقت نکال کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور اس ایونٹ سے ۹۳۲؍ پوائنٹس حاصل کیے۔ تاہم ڈسکس تھرو میں شنکر کا بہترین تھرو ۷۷ء۳۶؍ میٹر رہا۔ یہ ان کے ذاتی بہترین ریکارڈ سے تقریباً چار میٹر کم تھا۔ اس کے باوجود انہوں نے مجموعی طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن بعد کے ایونٹس میں جاپان اور چین کے ایتھلیٹس نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھئے:تیزی سے آگے بڑھ رہا ہندوستان کا یو پی آئی، نئے چارجز سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا
ڈیکاتھلون کے آخری مرحلے میں پول والٹ، جیولن تھرو اور ۱۵۰۰؍ میٹر جیسے ایونٹس شامل تھے۔ شنکر کے لیے پول والٹ اور جیولن تھرو نسبتاً مشکل مراحل رہے، جس کے باعث چاندی کے تمغے کی پوزیشن دوبارہ حاصل کرنا مشکل ہوگیا۔ تاہم شنکر نے آخری ایونٹ ۱۵۰۰؍ میٹر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور۴:۳۳ء۰۹؍ کا وقت نکالا۔ ان کی آخری کوشش نے انہیں مجموعی طور پر ۷۹۳۴؍پوائنٹس تک پہنچایا اور کانسی کا تمغہ یقینی بنایا۔ تیجس وِن شنکر کی یہ کامیابی اس لیے بھی اہم ہے کہ انہوں نے مسلسل دوسری ایشین گیمز میں ڈیکاتھلون کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ ہانگژو میں انہوں نے چاندی جیتی تھی، جبکہ ناگویا میں کانسہ حاصل کیا۔ عالمی ایتھلیٹکس کے ریکارڈ کے مطابق شنکر کا ڈیکاتھلون کا قومی ریکارڈ ۸۰۵۷؍ پوائنٹس ہے، جو انہوں نے مئی ۲۰۲۶ء میں قائم کیا تھا۔