گزشتہ چند دنوں سے آن لائن مختلف رپورٹس گردش کر رہی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اکشے کمار ’’گول مال ۵ ‘‘ میں اپنے کردار کے لیے بہت بھاری فیس وصول کر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: May 17, 2026, 4:07 PM IST | Mumbai
گزشتہ چند دنوں سے آن لائن مختلف رپورٹس گردش کر رہی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اکشے کمار ’’گول مال ۵ ‘‘ میں اپنے کردار کے لیے بہت بھاری فیس وصول کر رہے ہیں۔
گزشتہ چند دنوں سے آن لائن مختلف رپورٹس گردش کر رہی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اکشے کمار ’’گول مال ۵ ‘‘ میں اپنے کردار کے لیے بہت بھاری فیس وصول کر رہے ہیں۔یہ افواہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں، خاص طور پر اُس وقت جب یہ قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ اداکار کا معاوضہ مبینہ طور پر فرنچائز کے مرکزی اداکاراجے دیوگن سے بھی زیادہ ہے۔ تاہم، اب پروڈکشن ٹیم نے باضابطہ طور پر ان تمام دعوؤں کی تردید کر دی ہے۔روہت شیٹی پکچرز کے ترجمان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گردش کرنے والی تمام رپورٹس غیر مصدقہ اور غلط ہیں۔
یہ بھی پڑھئے : دی بیٹ مین ۲: دو مارول اسٹارز میٹ ریوز کی انتہائی متوقع سیکوئل میں شامل
سرکاری بیان میں ترجمان نے کہا’’ گول مال۵ ‘‘کی کمرشیل تفصیلات اور خاص طور پر اکشے کمار کی فیس سے متعلق کئی قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔ ہم واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ یہ تمام دعوے بے بنیاد، غلط اور محض افواہیں ہیں۔‘‘بیان میں مزید کہا گیا کہ فلم کے مالی معاملات نجی نوعیت کے ہیں اور انہیں عوامی طور پر ظاہر نہیں کیا جاتا۔
ترجمان نے بتایا کہ ’’فلم کے کمرشیل معاملات خفیہ ہوتے ہیں اور منصوبے سے وابستہ مرکزی فریقین کی جانب سے کبھی عوامی طور پر ظاہر نہیں کیے جاتے۔ اس وقت جو بھی اعداد و شمار یا مالی تفصیلات رپورٹ کی جا رہی ہیں وہ محض افواہیں اور غلط ہیں۔ ہم یہ فلم آپ سب کے لیے بہت محبت سے بنا رہے ہیں اور ہماری صرف یہی درخواست ہے کہ آپ اس سفر میں ہمارا ساتھ دیں۔‘‘
روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی گول مال ۵؍بالی ووڈ کی سب سے زیادہ منتظر فلموں میں شمار کی جا رہی ہے، اور مداح اس مقبول کامیڈی فرنچائز کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم بھی فرنچائز کی روایتی پہچان یعنی مزاحیہ افراتفری، سلَیپ اسٹک کامیڈی اور شاندار اجتماعی مزاح کو برقرار رکھے گی، جس نے گول مال سیریز کو ہندی سنیما کی کامیاب ترین کامیڈی فرنچائزز میں شامل کر دیا ہے۔