Inquilab Logo

ہولی نہ کھیلنے کے مشورے پر اکشے کمار تنقید اور ٹرولنگ کا نشانہ

Updated: March 30, 2021, 11:05 AM IST | Agency | Mumbai

ہولی کے موقع پر ، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر مداحوں اور قریبی افراد کے لئے مبارکبادیا ںپوسٹ کررہی ہیں۔اسی دوران اکشے کمار کا نام ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔لوگ ان کے بائیکاٹ میں ٹویٹ اور انہیں ٹرول کررہے ہیں

Akshay Kumar .Picture:INN
اکشے کمار۔تصویر :آئی این این

 ہولی کے موقع پر ، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر مداحوں اور قریبی افراد کے لئے مبارکبادیاںپوسٹ کررہی ہیں۔اسی دوران اکشے کمار کا نام ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔لوگ ان کے بائیکاٹ میں ٹویٹ اور انہیں ٹرول کررہے ہیں۔اس کی وجہ ان کا ہولی کا ٹویٹ ہے۔ ٹرولنگ کے بعد اکشے کمار نے ایک اور ٹویٹ کیاہےجس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
 ہولی کے پیغام پر ٹرول کیا گیا
 دراصل اکشےکمار نے ہولی پر ٹویٹ کیا کہ ’’ڈو می اےفیور،لیٹس ناٹ پلے ہولی(مجھ پر مہربانی کریں،ہولی نہ کھیلیں)۔اپنے اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لئے گھر پر ہولی کھیلیں۔ آپ سب کو ہولی مبارک ہو۔‘‘کوروناکی وجہ سے، کئی مشہور شخصیات نےاسی طرح کے پیغامات  پوسٹ کیےہیں،لیکن لوگوں نے اکشے کے ٹویٹ پر ٹرول کرنا شروع کردیا۔ اس کے بعد ٹویٹر پر #(ہیش ٹیگ)پورن بہشکار اکشے کمار(اکشے کمار کا مکمل بائیکاٹ) ٹرینڈ کرنےلگا۔
 اکشے کی حمایت میں بھی لوگ آگے آئے
 کچھ لوگ اکشے کو اس لئے ٹرول کررہے ہیں کہ انہوں نےہولی کھیلنے سے منع کیا ہے۔جبکہ کچھ لوگوں نےیہ بھی لکھا ہے کہ اکشے کے ٹویٹ کی غلط تشریح کی جارہی ہے۔ پہلی لائن ان کے گانے پر مشتمل ہے اور دوسری لائن میں وہ کورونا سے تحفظ کی وجہ سے یہ کہہ رہے ہیں۔
بیٹی کے ساتھ ہولی کی تصویر پوسٹ کی
 اس تنازع کے بعداکشےکمار نے ایک تصویر پوسٹ کی ہےجس میں ان کی بیٹی نتارا بھی نظر آرہی ہے۔اکشے اور ان کی بیٹی کے چہرے پرگلال لگا ہوا ہے۔اکشے نے کیپشن میں لکھا ہے ، جو لوگ آپ کے دل کا حصہ ہیں ان لوگوں کے ساتھ تہوار منانے سے زیادہ خوشی کی کوئی بات نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK