Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ایم سی کا باغی خیمہ انتخابی نشان کا دعویدار

Updated: July 02, 2026, 10:59 AM IST | Kolkata

آج الیکشن کمیشن کے ساتھ میٹنگ، پارٹی کے اثاثوں پر بھی دعویٰ پیش کریں گے۔

Bengal Opposition Leader Ritabrata Banerjee. Photo: INN
بنگال اپوزیش لیڈر رتو برتا بنرجی۔ تصویر: آئی این این

کولکاتا(ایجنسی): ٹی ایم سی کا باغی خیمہ  جو خود کو اصل ٹی ایم سی قرار دیتا ہے، نے پارٹی کے انتخابی نشان پر بھی دعویٰ کرنے کی تیاری کرلی ہے۔  اس کیلئے جمعرات کو مغربی بنگال اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رتو برتا بنرجی ۹؍ دیگر اراکین اسمبلی  کے ساتھ نئی دہلی پہنچیں گے جہاں وہ نرواچن  سدن میں الیکشن کمیشن کی مکمل بنچ سے ملاقات کریں گے تاکہ ترنمول کانگریس کے انتخابی نشان اور پارٹی کے مالی اثاثوں پر اپنے حق کا دعویٰ پیش کر سکیں۔

خود کو ’’اصلی‘‘ ترنمول کانگریس کا نمائندہ  وفد قرار دیتے ہوئے جمعرات کی دوپہر مذکورہ ۱۰؍ اراکین  اسمبلی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین  کے سامنے اپنا دعویٰ  پیش کریں گے۔بدھ کو دہلی کیلئے روانہ ہونے سے قبل رتوبرتا بنرجی نے صحافیوں سے بتایاکہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں پہلے ہی اپنی درخواست جمع کرا دی تھی اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی کوشش کر رہے تھے تاکہ اپنے دعوے کو پیش کر سکیں۔ ان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے مکمل بنچ  کے سامنے ان کی بات سننے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کو بنچ  کے سامنے پیش ہو کر وہ اپنا مؤقف تفصیل سے رکھیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کھرگے، سلمان خورشید، پون کھیڑا اور نتن نبین بھی خامنہ ای کی آخری رسوم میں مدعو

۱۶۰۰؍کروڑ روپے روپے جو ٹی ایم سی کے بینک کھاتوں میں ہیں ان پر بھی باغیوں کا دعویٰ ہے۔

الیکشن کمیشن کوفیصلے کا اختیار 

 الیکشن سمبلس (ریزرویشن اینڈ الاٹمنٹ)  آرڈر۱۹۶۸ء کے پیراگراف ۱۵؍ کے تحت الیکشن کمیشن کو یہ اختیار  ہے کہ اگر کسی تسلیم شدہ سیاسی پارٹی  ۲؍یا زیادہ  خیموں  میں  تقسیم ہوجائے اور تمام خود کو اصل جماعت قرار دیں تو وہ حقائق اور حالات کا جائزہ لینے اور دونوں فریقوں کو سننے کے بعد فیصلہ کرے کہ اصل جماعت کون سی ہے۔ الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ تمام دھڑوں پر لازم ہوگا۔حالیہ برسوں میں الیکشن کمیشن نے شیو سینا کے معاملے میں ایکناتھ شندے کے دھڑے کو اصل شیو سینا تسلیم کیا تھا، جبکہ این سی پی کے معاملے میں اجیت پوار کی قیادت والے دھڑے کو اصل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK