Inquilab Logo Happiest Places to Work

جھیلوں پر بھی بارش، ذخیرہ آب میں اضافہ، پوائی لیک چھلک گئی

Updated: July 02, 2026, 11:21 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

بدھ کی صبح ۶؍ بجے تک جھیلوں پر بارش سے ذخیرہ آب میں معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن اس سال پہلی مرتبہ بڑی جھیلوں پر بھی اچھی بارش ہوئی ہے ۔

A picturesque view of Powai Lake overflowing. (Photo: PTI)
پوائی جھیل چھلکنے کا ایک دلکش منظر۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

شہریوں کیلئے یہ خوشخبری ہے کہ ممبئی کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والی جھیلوں پر بھی بارش کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس سے ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی ساتوں جھیلوں پر بدھ کی بارش سے پانی کی سطح ۶ء۷۵؍ فیصد سے بڑھ کر ۱۸ء۷؍ فیصد ہوگئی۔ اس دوران پوائی لیک صبح ساڑھے ۵؍ بجے چھلک گئی۔ اگرچہ پوائی لیک  چھلک گئی ہے لیکن یہ مصنوعی جھیل ہے جس میں ۵۴۵؍ کروڑ لیٹر پانی ذخیرہ ہوتا ہے۔ تاہم اس میں سے ممبئی واسیوں کو نہیں بلکہ صنعتوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔

بدھ کی صبح ۶؍ بجے تک  جھیلوں پر بارش سے ذخیرہ آب میں معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن اس سال پہلی مرتبہ بڑی جھیلوں پر بھی اچھی بارش ہوئی ہے اور ماہرین کو امید ہے کہ یہاں مزید بارش ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: ایران کی جوہری تخفیف کا عمل بحسن و خوبی جاری ہے: ٹرمپ

بی ایم سی کے ریکارڈ کے مطابق یکم جولائی کو مودک ساگر پر ۱۹۳؍ ملی میٹر بارش ہوئی اور جون سے اب تک اس جھیل پر محض ۳۰۰؍ ملی میٹر بارش ہوئی ہے یعنی ایک مہینے کے دوران اس جھیل پر محض ۱۰۷؍ ملی میٹر بارش ہوئی تھی اور اس سے زیادہ بارش ایک دن میں ہوگئی۔ بدھ کو تانسا جھیل پر ۱۸۰؍ ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ یہاں بھی امسال اب تک ۲۸۶؍ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ اس کے بعد سب سے چھوٹی جھیل تُلسی پر ۲۰۰؍ملی میٹر، رقبہ کے اعتبار سے سب سے بڑی جھیل بھاتسا پر ۱۲۰؍ملی میٹر، دوسری سب سے چھوٹی جھیل وہار پر ۸۳؍ملی میٹر اور مڈل ویترنا پر ۵۹؍ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ البتہ ممبئی کو سب سے زیادہ پانی سپلائی کرنے والی اَپر ویترنا پر محض ۱۱؍ ملی میٹر بارش ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK