بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور اداکارہ امائرہ دستور کا نیا گانا کیا لوگے تم ریلیز ہو گیا ہے۔ اس ویڈیو میں اکشے کمار کے علاوہ امائرہ دستور بھی نظر آ رہی ہیں۔
EPAPER
Updated: May 17, 2023, 12:10 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور اداکارہ امائرہ دستور کا نیا گانا کیا لوگے تم ریلیز ہو گیا ہے۔ اس ویڈیو میں اکشے کمار کے علاوہ امائرہ دستور بھی نظر آ رہی ہیں۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور اداکارہ امائرہ دستور کا نیا گانا کیا لوگے تم ریلیز ہو گیا ہے۔ اس ویڈیو میں اکشے کمار کے علاوہ امائرہ دستور بھی نظر آ رہی ہیں۔ اسے بی پراک نے گایا اور کمپوز کیا ہے جبکہ گانے کے بول جانی نے لکھے ہیں۔ گانے کی کہانی کی بات کریں تو اکشے کمار ایک مڈل کلاس فیملی مین ہیں اورامائرہ ان کی بیوی ہیں۔ گانے کی کہانی فلیش بیک میں دکھائی گئی ہے۔ گانے کے آغاز میں ایک شوہر جسے اپنی بیوی کے دھوکے کا علم ہو جاتا ہے جس کے بعد وہ اسے سب کے سامنے اپنی زندگی سے جانے کے لئے کہتا ہے۔ جہاں امائرہ دوسرے شخص کے ساتھ میسج پر محبت بھری باتیں کرنے لگتی ہیں۔ اپنا فون لینے کے لئے جب اکشے واپس جاتے ہیں تو وہ اپنی بیوی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیتے ہیں، لیکن بغیر کچھ کہے اکشے باہر جاتے ہیں اور یہاں سے گانے کے بول شروع ہوتے ہیں۔ اکشے کمار تمام مہمانوں کے سامنے اپنی بیوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گاتے ہیں۔