اکشے کمار نے امید ظاہر کی کہ ’’ہیرا پھیری ۳‘‘کی کاسٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
EPAPER
Updated: June 18, 2025, 7:04 PM IST | Mumbai
اکشے کمار نے امید ظاہر کی کہ ’’ہیرا پھیری ۳‘‘کی کاسٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
اکشے کمار کی فلم ’’ہیرا پھری ۳‘‘مختلف تنازعات سے گھری ہوئی تھی۔قبل ازیں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اس فلم کی ہدایتکاری پریا درشن کریں گے۔بعد ازیں یہ اطلاع سامنے آئی کہ پریا درشن نے ہیرا پھیری کے مرکزی کرداروں سنیل شیٹی، اکشے کمار اور پریش راول کے ساتھ ایک اعلانیہ ویڈیو شوٹ کیا ہے جو آئی پی ایل ۲۰۲۵ء کے بعد ریلیز کیا جانے والا تھا۔ویڈیو کے ریلیز ہونے سے کچھ ہفتے قبل پریش راول نے فلم سے نکلنے کی تصدیق کی جس کے بعد اکشے کمار نے پریش راول کے خلاف کیس درج کیا تھا۔فی الحال ’’ہیرا پھیری ۳‘‘کی شوٹنگ روک دی گئی ہے لیکن اکشے کمار، جو فلم کے پروڈیوسر اور اداکار ہیں، کے مطابق یہ فلم بنائی جارہی ہے۔
حال ہی میں پنک ویلا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں اکشے کمار سے ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ کے تعلق سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ’’جو بھی ہورہا ہے وہ آپ کی آنکھوں کے سامنے ہے۔مجھے امید ہے کہ ہر چیز بہتر ہوگی۔مجھے معلوم ہے کہ ہر چیز بہتر ہوگی۔‘‘بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ اپنے دوسرے انٹرویو میں بھی اکشے کمار نے کہا تھا کہ ’’ہیرا پھیری ۳‘‘بنائی جائے گی۔‘‘
یہ بھی پرھئے: اجے دیوگن کو سوشل میڈیا نے"فرنچائز کنگ" کا خطاب دیا
اکشے کمار کی فلم ’’کنپا‘‘
فی الحال اکشے کمار اپنی اگلی تیلگو فلم ’’کنپا‘‘ کو پروموٹ کرنے میں مصروف ہیں جس میں وشنو مانچو نے اہم کردار نبھایا ہے۔اس فلم میں اکشے کمار نے بھگوان رام کا کردار ادا کیا ہے۔وہ اس فلم میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔’’کنپا‘‘ ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔’’کنپا‘‘ کے بعد اکشے کمار کی اگلی فلم’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ ریلیز ہوگی جس میں ان کے ساتھ ارشد وارثی بھی نظر آئیں گے۔یہ فلم ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔
اکشے کمار کی فلم ’’ہاؤس فل ۵‘‘
اکشے کمار کی فلم’’ہاؤس فل ۵‘‘نے مقامی باکس آفس پر ۱۶۸؍ کروڑ روپے اور عالمی سطح پر ۲۵۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔