اکشے کمار ایک بار پھر ثابت کر رہے ہیں کہ وہ ہندی سنیما کے سب سے بےباک اور نڈر انٹرٹینرز میں کیوں شمار کیے جاتے ہیں۔
EPAPER
Updated: May 26, 2026, 9:03 PM IST | Mumbai
اکشے کمار ایک بار پھر ثابت کر رہے ہیں کہ وہ ہندی سنیما کے سب سے بےباک اور نڈر انٹرٹینرز میں کیوں شمار کیے جاتے ہیں۔
اکشے کمار ایک بار پھر ثابت کر رہے ہیں کہ وہ ہندی سنیما کے سب سے بےباک اور نڈر انٹرٹینرز میں کیوں شمار کیے جاتے ہیں۔ فلم’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کے نئے گانے گھس گھس گھس میں اکشے کا اب تک کا سب سے دیوانہ وار اور مزاحیہ اوتار دیکھنے کو مل رہا ہے، جہاں وہ ایک اوور دی ٹاپ بھوجپوری اداکار کا کردار نبھا رہے ہیں۔
گانے میں اکشے کمار ایک فرضی بھوجپوری فلم کی شوٹنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، جہاں ان کا کردار مکمل طور پر مصالحہ دار بھوجپوری ہیرو کے انداز میں دکھائی دیتا ہے۔ چمکدار کپڑے، زبردست اسٹائل اور بھرپور سویگ کے ساتھ اکشے کا یہ روپ ناظرین کو خوب محظوظ کر رہا ہے۔
جنگلی میوزک کی پیشکش’ گھس گھس گھس‘تمام بڑے آڈیو پلیٹ فارمز پر اسٹریم ہو رہا ہے، جبکہ اس کا مکمل میوزک ویڈیو ٹائمز میوزک کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے۔ گانے کی کمپوزیشن وکرم مونٹروز نے کی ہے، جبکہ اسے وکرم مونٹروز اور سپریا پاٹھک نے اپنی آواز دی ہے۔ گیت کے بول ابھی نو شیخَر نے لکھے ہیں۔
گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ مداح خاص طور پر اکشے کمار کے انوکھے بھوجپوری اداکار والے اوتار اور اس کے مزاحیہ فلمی ماحول کو بےحد پسند کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر لوگ اس سیکوینس کا موازنہ بھوجپوری مصالحہ فلموں کے اسپوف سے کر رہے ہیں، جس میں جان بوجھ کر اوور دی ٹاپ ڈراما اور فل انٹرٹینمنٹ کا تڑکا لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:علی فضل نے کہا :’’مرزاپور: دی فلم‘‘ گڈو پنڈت کو نئی سطح پر لے جاتی ہے
فلم میں اکشے کمار کا کردار بےحد شور شرابے والا، رنگین اور ڈرامائی ہے، لیکن اسی پاگل پن میں کامیڈی کا اصل مزہ چھپا ہوا ہے۔ ناظرین کو سب سے زیادہ پسند آ رہی ہے اکشے کی بےجھجھک کامک ٹائمنگ اور ان کا مکمل طور پر کردار میں ڈوب جانا۔ جس دور میں زیادہ تر بڑے ستارے محفوظ کرداروں کا انتخاب کرتے ہیں، وہاں اکشے بغیر کسی جھجک کے اس بےباک اور خود پر طنز کرنے والے کردار کو نبھاتے نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مداح اسے اکشے کمار کے پچھلے کئی برسوں کے سب سے غیر متوقع اور مزاحیہ کامک ٹرانسفارمیشنز میں سے ایک قرار دے رہے ہیں۔’ویلکم‘فرنچائز سے ناظرین کو جس طرح کی سیلف اویئر اور دیوانہ وار کامیڈی کی امید رہتی ہے، ’گھس گھس گھس‘ اسی وعدے کو اور بھی بڑے پیمانے پر پیش کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا کو پاکستان کے گرم موسم سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا: میتھیو شارٹ
فلم میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، دشا پاٹنی، جیکولین فرنانڈیز، ارشد وارثی، جیکی شروف، پریش راول، روینہ ٹنڈن، لارا دتہ، فریدہ جلال، جانی لیور، شریاس تلپڑے، تشار کپور، راجپال یادو، کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردہ، دلیر مہندی، آفتاب شیوداسانی، مکیش تیواری، یشپال شرما، کرن کمار، ذاکر حسین، وندو دارا سنگھ، اروشی روتیلا، ہیمنت پانڈے، برجندر کالا، فیروز خان (ارجن)، آنجہانی پنکج دھیر جی، پونیت اِسّر، سدیش بیری، جیتو ورما، وِرہی کوڈوارا، آدتیہ سنگھ اور بھاگیہ بھانوشالی جیسے فنکار نظر آئیں گے۔
احمد خان کی ہدایت کاری میں بنی ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کو اے اے ناڈیاڈوالا، کیپ آف گڈ فلمز اور اسٹار اسٹوڈیوز۱۸؍ نے سیتا فلمز اور راکیش ڈنگ کے تعاون سے پیش کیا ہے۔ یہ فلم بیس انڈسٹریز گروپ پروڈکشن ہے، جسے راکیش ڈنگ اور ویدانت وکاس بالی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فیروز اے ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘۲۶؍ جون۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں دھماکے دار ریلیز کے لیے تیار ہے۔