Inquilab Logo

اکشے کمارفوجی افسرمیجر جنرل ایان کارڈوزو کا کردارنبھائیں گے

Updated: October 16, 2021, 2:08 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار سلور اسکرین پر میجر جنرل ایان کارڈوزو کے کردار میں نظر آئیں گے

With Akshay Kumar Anand L. Rai.Picture:INN
اکشے کمار آنند ایل رائے کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار سلور اسکرین پر میجر جنرل ایان کارڈوزو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ بالی وڈ کے معروف فلمساز آنند ایل رائے ’اترنگی رے‘ اور ’رکشا بندھن‘ کے بعداکشے کمار کے ساتھ ایک اور فلم بنانے جا رہے ہیں۔ اس فلم میں اکشے میجر جنرل ایان کارڈوزو کے کردار میں نظر آئیں گے جوگورکھا رجمنٹ کے جانبازافسر رہے ہیں۔ فلم کے ہدایت کارسنجے پورن سنگھ چوہان ہیں۔ ایان نے ۱۹۶۲ء، ۱۹۶۵ء کی جنگوں کے علاوہ خصوصی طور پر ۱۹۷۱ء کی جنگ بھی جانبازی سے لڑی تھی۔آنند ایل رائے نے کہا ’’ہم ایک عظیم جنگی ہیرو میجر جنرل ایان کارڈوزو کی کہانی منظرعام پر لانے کے لئے پرعزم ہیں، جن کا نام۱۹۷۱ءکی ہند ۔ پاک جنگ میں ان کی بہادری کے لیے تاریخ میں درج ہے۔ میں اکشے سر کے ساتھ تیسری مرتبہ کام کرنے کے لئے کافی پرجوش ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK