Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکشے کمار کی فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا ٹریلر یوٹیوب پر تمام زبانوں میں نمبروَن

Updated: June 14, 2026, 9:12 PM IST | Mumbai

۱۱؍ جون ۲۰۲۶ءکو ہدایتکار احمد خان کی فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا ٹریلر ممبئی میں ایک شاندار تقریب کے دوران لانچ کیا گیا۔ جنگل تھیم پر مبنی سجاوٹ اور دلکش آبشاروں نے اس ایونٹ کو مزید خاص بنا دیا۔

Film Poster.Photo:INN
فلم کا پوسٹر۔تصویر:آئی این این

۱۱؍ جون ۲۰۲۶ءکو ہدایتکار احمد خان کی فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا ٹریلر ممبئی میں ایک شاندار تقریب کے دوران لانچ کیا گیا۔ جنگل تھیم پر مبنی سجاوٹ اور دلکش آبشاروں نے اس ایونٹ کو مزید خاص بنا دیا۔ اس میگا ایونٹ میں فلم کی شاندار اسٹار کاسٹ موجود تھی، جس میں اکشے کمار، جیکی شروف، ارشد وارثی، آفتاب شیوداسانی، جیکلین فرنانڈیز، دِشا پٹانی، جانی لیور، راج پال یادو سمیت کئی فنکار شامل تھے۔
آف اسکرین ان کی شاندار کیمسٹری اب اسکرین پر بھی بھرپور تفریح کی صورت میں نظر آنے والی ہے۔’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر ناظرین کو بے حد پسند آ رہا ہے اور یہ تمام زبانوں میں یوٹیوب پرنمبروَن ٹرینڈ کر رہا ہے۔ لیکن یہ کامیابی یہیں نہیں رکتی۔ ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ اس وقت آئی ایم ڈی بی کی ٹاپ ۱۰؍ سب سے زیادہ متوقع ہندوستانی فلموں کی فہرست میں بھی نمبروَن  پر ٹرینڈ کر رہی ہے، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ ناظرین اس کامیڈی اور تفریح سے بھرپور فلم کو دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ۲۰۰۷ء کی کلٹ کلاسک فلم ’’ویلکم‘‘ کے بعد اکشے کمار ایک بار پھر اس فرنچائز میں واپسی کر رہے ہیں، جسے لے کر شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹ سے شکست دی


حال ہی میں اکشے کمار ہدایتکار پریہ درشن کی ہارر- کامیڈی فلم’’بھوت بنگلہ‘‘ میں نظر آئے تھے، جس نے دنیا بھر میں ۲۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ آنے والے وقت میں وہ پریہ درشن کے ساتھ ایک اور فلم  ’’حیوان ‘‘ میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ ’’گول مال ۵‘‘ میں بھی دکھائی دیں گے، جہاں ان کی روہت شیٹی کے ساتھ’’ سوریا ونشی‘‘ کے بعد ایک بار پھر شراکت داری دیکھنے کو ملے گی۔

یہ بھی پڑھئے:جسپال رانا کی بایوپک بن رہی تھی، رائے کپور فلمز نے معلومات فراہم کیں


احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس تفریحی فلم میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، دِشا پٹانی، جیکلین فرنانڈیز، ارشد وارثی، جیکی شروف، پریش راول، رینوکا شہانے، لارا دتا، فریدہ جلال، جانی لیور، شریاس تلپڑے، تُشار کپور، راج پال یادو، کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردہ، دلیر مہندی، آفتاب شیوداسانی، مکیش تیواری، یشپال شرما، کرن کمار، ذاکر حسین، وِندو دارا سنگھ، اروشی روٹیلا، ہمنت پانڈے، بریجندر کالا، فیروز خان (ارجن)، آنجہانی پنکج دھیر، پونیت اسر، سودیش بیری، جیتو ورما، وریہی کودوارا، آدتیہ سنگھ اور بھاگیہ بھانو شالی جیسے بڑے فنکاروں کی ٹیم شامل ہوگی۔احمد خان کی ہدایت کردہ یہ تفریحی فلم اے اے نڈیاڈوالا، کیپ آف گڈ فلمز اور اسٹار اسٹوڈیو۱۸؍ کی جانب سے سیٹا فلمز اور راکیش ڈانگ کے اشتراک سے پیش کی جا رہی ہے۔ یہ فلم بیس انڈسٹریز گروپ کی پروڈکشن ہے، جسے راکیش ڈانگ اور ویدانت وکاس بالی نے پروڈیوس کیا ہے۔ پروڈیوسر فیروز اے نڈیاڈوالا کی ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ ۲۶؍ جون ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK