Inquilab Logo

اکشےویب سیریز’ دی اینڈ‘ میں نظرآئیں گے

Updated: January 22, 2022, 12:31 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار ’دی اینڈ‘ سے ویب سیریز میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

Akshay Kumar .Picture:INN
اکشے کمار۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار ’دی اینڈ‘ سے ویب سیریز میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ اکشے کمار ایمیزون پرائم ویڈیو کی ویب سیریز دی اینڈ کے ساتھ اپنا ڈیبیو کرنے والے ہیں۔ اس سیریز کا پری پروڈکشن کا کام بھی مارچ/اپریل میں شروع ہوگا۔ فی الحال اسکرپٹ  فائنل کی جا رہی ہے۔    بتایا جا رہا ہے کہ فلم کی ٹیم نے اسکرپٹ پر کافی وقت لگایا ہے کیونکہ یہ ایک کامپلیکس سیٹ پر مبنی ہے جس میں مستقبل  کے بارے میں بھی دکھایا جائے گا۔ یہ سیریز   ایکشن سے بھرپور تھرلر ہونے والی  ہے، جس میں اکشے انسانوں کو بچانے کے لیے وقت کے ساتھ دوڑ  لگاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ فلمساز۳؍ ڈائریکٹرس سے  بات چیت کر رہے ہیں۔ ان میں سے کوئی نہ کوئی  اس ویب سیریز کو ڈائریکٹ کرے گا۔ ہدایت کار وں میں ابھیشیک شرما، سپرن ورما اور انوراگ سنگھ کے نام شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK