Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرائم ویڈیو کی ’’راکھ‘‘ میں علی فضل پولیس کا کردار ادا کریں گے

Updated: August 18, 2025, 8:01 PM IST | Mumbai

امیزون پرائم ویڈیو کی ’’مرزا پور‘‘ میں گینگسٹر گڈو بھیا کا کردار ادا کرنے والے اسی اسٹریمر کی نئی ویب سیریز ’’راکھ‘‘ میں پولیس اہلکار کا کردار ادا کریںگے۔

Ali Fazal in the role of a policeman. Photo: INN
علی فضل پولیس کے کردار میں۔ تصویر: آئی این این

امیزون پرائم ویڈیو کی ویب سیریز ’’مرزا پور‘‘ میں گڈو بھیا نامی گینگسٹر کا کردار ادا کرنے والے علی فضل پرائم ویڈیو کی ’’راکھ‘‘ میں پولیس اہلکار کے کردار میں نظر آئیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’راکھ‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض پروسیت رائے انجام دیں گے جنہوں نے ’’پاتال لوک‘‘ کے پہلے سیزن کی بھی ہدایتکاری کے کی تھی۔ انہوں نے سیریز میں ہاتھی رام کا کردار ادا کرنے والے جے دیپ اہلاوت کو شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا تھا۔ 

سوشل میڈیا پر ’’راکھ‘‘ کا اعلان کرتے ہوئے پرائم ویڈیو نے لکھا کہ ’’انصاف راکھ سے اٹھ کھڑا ہوگا۔‘‘اس ویب سیریز میں سونالی بیندرے اور عامر بشیر بھی مرکزی کردار میں ہوں گے جبکہ اس کے مصنف آیوش تریویدی ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل علی فضل انوراگ باسو کی ’’میٹرو اِن دنوں‘‘ میں نظر آئے تھے جو باکس آفس پر ہٹ رہی تھی۔ پرانی دہلی کے پس منظر میں بنی ’’راکھ‘‘پرائم ویڈیو پر اگلے سال ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK