Inquilab Logo

ابوظہبی میں منعقدہ آئیفا ایوارڈ میں عالیہ بھٹ اور رتیک روشن بہترین اداکار منتخب

Updated: May 29, 2023, 2:02 PM IST | Mumbai

آئیفا ایوارڈ پروگرام میں بالی ووڈ اداکار رتیک روشن کو فلم ’وکرم ویدھا‘ کےلئے بہترین ایکٹر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ’ گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کیلئے عالیہ بھٹ کو بہترین ایکٹریس منتخب کیا گیا۔

Alia Bhatt was selected for the best actress award for `Gangu Bai Kathiyawari`.
’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کیلئے عالیہ بھٹ کو بہترین ایکٹریس کے ایوارڈ کےلئے منتخب کیا گیا۔

ئیفا ایوارڈ پروگرام میں بالی ووڈ اداکار رتیک روشن کو فلم ’وکرم ویدھا‘ کےلئے بہترین ایکٹر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ’ گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کیلئے عالیہ بھٹ کو بہترین ایکٹریس منتخب کیا گیا۔اس ایوارڈ پروگرام میں فلم’درشیم۔۲‘کو بہترین فلم جبکہ بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ آر مادھون کو فلم ’راکیٹری۔دی نمبی افیکٹ‘ کےلئے دیا گیا۔یو اے ای میں منعقدہ اس ایوارڈ نائٹ میں بالی ووڈ ستاروں نے چمک بکھیری۔ بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ انل کپور کو فلم ’جگ جگ جیو‘ کیلئے اور سپورٹنگ ایکٹریس کا ایوارڈ مونی رائے کو فلم ’برہماستر۔شیوا‘ کیلئے دیا گیا۔
 چند آئیفا ایوارڈ پر ایک نظر
بیسٹ ادڈاپٹڈ اسٹوری:درشیم۔۲‘کیلئے عامل خان  اور ابھشیک پاٹھک۔
بیسٹ اوریجنل اسٹوری:’ڈرارلنگ‘ کےلئے پرویز شیخ اور جسمیت رین۔
بیسٹ ڈیبیو(میل):گنگو بائی کاٹھیاواڑی کیلئے شانتنو مہیشوری اور’کالا‘ کیلئے بابل خان۔
بیسٹ ڈیبیو(فیمیل):خوشحالی کمار’دھوکہ اراؤنڈ دی کارنر‘۔
بیسٹ سنگر(فیمیل):شریا گھوشال’ برہماستر‘۔
بیسٹ سنگر(میل):اریجیت سنگھ ’برہماستر۔شیوا‘۔
بہترین موسیقار:برہماستر‘ کیلئےپریتم کو دیا گیا۔
بہترین نغمہ نگار:امیتابھ بھٹاچاریہ کو ’برہماستر کیلئے دیا گیا۔
بیسٹ سنیماٹوگرافی:گنگو بائی کاٹھیاواڑی۔
بہترین اسکرین پلے:گنگو بائی کاٹھیاواڑی۔
بہترین ڈائیلاک:گنگو بائی کاٹھیاواڑی۔
 اس پروگرام میں بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان، ابھشیک بچن،راجکمار راؤ،فرح خان وہ دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK