Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا میں البانیز دوبارہ وزیراعظم بنیں گے

Updated: May 04, 2025, 1:42 PM IST | Sydney

لیبر پارٹی کی شاندار فتح اورواضح اکثریت، وزیراعظم مودی نے مبارکباد پیش کی۔

Australian Prime Minister Anthony Albanese with his wife and son after the victory. Photo: INN.
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز فتح کے بعد بیوی اور بیٹے کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این۔

آسٹریلیا کے وفاقی الیکشن میں  لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے لگاتار دوسرا الیکشن جیت لیا ہے۔ اس طرح  آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا ہے۔ البانیز کا مسلسل دوسری بار ۳؍ سالہ مدت کیلئے منتخب ہونا ۲۱؍ سال میں  پہلی بار ہوا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کا اعتراف کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم انتخابی مہم میں اتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے جتنی درکار تھی۔ البانیز کی اس کامیابی پر وزیراعظم مودی نے انہیں  فون کرکے مبارکباد پیش کی ہے۔ 
آسٹریلوی الیکشن کمیشن کے مطابق بائیں بازو کی حکمراں جماعت لیبر پارٹی نے۷۰؍ نشستیں حاصل کیں جب کہ قدامت پسند اپوزیشن اتحاد کو صرف۲۴؍ نشستیں ملیں۔ 
علاوہ ازیں ۱۳؍ نشستوں پر آزاد اور چھوٹی جماعتوں کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ کچھ نتائج کا انتظار ہے۔ حکمراں جماعت کی نشستوں کی تعداد۷۶؍تک ہوسکتی ہے۔ البتہ اگر لیبر پارٹی دو یا زیادہ نشستیں کھو بیٹھتی ہے تو اسے اتحادی حکومت بنانا ہوگی۔ آسٹریلیا میں آخری بار کوئی اتحادی حکومت۲۰۱۰ء میں  بنی تھی۔ جس وقت یہ خبر لکھی جارہی ہے، البانیز نے واضح اکثریت ملنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مد مقابل پیٹر ڈٹون پارلیمنٹ میں اپنی سیٹ بھی نہیں  بچا پائے۔ 
آسٹریلیا میں  ووٹنگ کے عمل کا آغاز ۲۲؍ اپریل کو ہوا جس میں  ۱۸؍ ملین رائے دہندگان میں سے ۸ء۵؍ نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK