آئی ڈی پی ایجوکیشن کے مارچ۲۰۲۵ء کے ایک نئے عالمی سروے کے مطابق، آسٹریلیا نے ہندوستانی طلبہ کے لیے سب سے مقبول تعلیمی منزل بننے کے لحاظ سے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 03, 2025, 9:01 PM IST | New Delhi
آئی ڈی پی ایجوکیشن کے مارچ۲۰۲۵ء کے ایک نئے عالمی سروے کے مطابق، آسٹریلیا نے ہندوستانی طلبہ کے لیے سب سے مقبول تعلیمی منزل بننے کے لحاظ سے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
آئی ڈی پی ایجوکیشن کے مارچ۲۰۲۵ء کے ایک نئے عالمی سروے کے مطابق، آسٹریلیا نے ہندوستانی طلبہ کے لیے سب سے مقبول تعلیمی منزل بننے کے لحاظ سے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہندوستانی طلبہ میں سے۲۸؍ فیصد نے آسٹریلیا کو اپنی پہلی ترجیح دی، جو کہ امریکہ (۲۲؍ فیصد ) اور برطانیہ (۲۱؍ فیصد ) سے آگے ہے۔ دوسری طرف، کینیڈا کی مقبولیت گھٹ کر صرف۱۳؍ فیصد رہ گئی، جو مارچ۲۰۲۴ء کے مقابلے میں۶؍ فیصد کم ہے۔ ٹیوشن فیس اور ویزا اخراجات میں اضافے کے باوجود، آسٹریلیا تعلیمی معیار، آسٹریلیا-ہند اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے کے تحت طویل مدتی کام کے حقوق، اور حفاظت جیسے عوامل کی وجہ سے ہندوستانی طلبہ کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔ آئی ڈی پی ایجوکیشن کے ریجنل ڈائریکٹر پیوش کمار نے بزنس اسٹینڈرڈ کو بتایا کہ’’ بہت سے خاندان اسے طویل مدتی سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ۲۰۰۰؍ کے نوٹ اب بھی استعمال میں ہیں: آر بی آئی
ایمرجنگ فیچر سیوین رپورٹ، جس میں عالمی سطح پر ۶؍ ہزارسے زائد طلبہ بشمول ہندوستان کے ۱۴۰۰؍طلبہ کے جوابات شامل ہیں، کے مطابق ملازمت کے مواقع طلبہ کے انتخاب کی اہم وجہ ہیں۔ تقریباً ۷۷؍فیصد ہندوستانی جواب دہندگان نے کہا کہ وہ بین الاقوامی تعلیم روزگار کے بہتر مواقع کیلئے حاصل کرتے ہیں، جبکہ ۷۰؍ فیصدنے کام کے مواقع کو تعلیمی فیصلے کا سب سے اہم عامل قرار دیا۔ اگرچہ امریکہ اپنے تعلیمی معیار کی وجہ سے مضبوط پوزیشن میں ہے، لیکن اخراجات ہندوستانی طلبہ کیلئے ایک بڑی پریشانی ہیں۔ دو تہائی (۶۶؍ فیصد) طلبہ نے لاگت اور مالیات کو اپنی سب سے بڑی تشویش بتایا، اس کے بعد ویزا مسائل (۴۷؍ فیصد)، رہائش ( ۴۳؍ فیصد)، اور کام اور تعلیم کے درمیان توازن (۳۹؍ فیصد) شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ کے حالات مزید ابتر، قحط زدہ علاقہ قراردینے کا مطالبہ
تعلیمی شہرت اب بھی اہم ہے ۶۷؍ فیصد طلبہ نے تعلیمی معیار کو بیرون ملک پڑھنے کی اہم وجہ بتایا لیکن اب ادارے کی کوالٹی کا سب سے بڑا پیمانہ گریجویٹس کی ملازمت کی شرح بن چکا ہے، جو کہ ادارے کی درجہ بندی یا فیکلٹی کی شہرت سے بھی زیادہ اہم ہے۔دوسری طرف، نیوزی لینڈ میں طلبہ کی ترجیحات میں معمولی اضافہ ۵؍ فیصد جو کہ۳؍ فیصد زیادہ دیکھا گیا، جو عالمی تعلیمی منازل کے رجحانات میں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ کینیڈا میں کمی کی وجہ سخت ویزہ قوانین اورروز مرہ زندگی کے بڑھتے اخراجات ہیں۔