Inquilab Logo

یش راج کی آئندہ ایکشن فلم میں عالیہ بھٹ اور شروری نظر آئیں گی

Updated: February 03, 2024, 10:35 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

یش راج فلمز کئی سپرہٹ فلمیں بنانے کیلئے مشہور ہے۔ حالیہ دنوں میں اسپائی یونیورس کے تحت جاسوسی کہانیوں پر فلمیں بنائی جارہی ہیں۔

Sharvari, Alia Bhatt and Shiv Roel. Photo: INN
شروری، عالیہ بھٹ اور شیو رویل۔ تصویر : آئی این این

یش راج فلمز کئی سپرہٹ فلمیں بنانے کیلئے مشہور ہے۔ حالیہ دنوں میں اسپائی یونیورس کے تحت جاسوسی کہانیوں پر فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ اس سیریز کے تحت حالیہ فلم’ٹائیگر۳‘ ریلیز ہوئی ہے۔ اب یش راج فلمز نے اپنی اگلی فلم کا منصوبہ بنایا ہے جس میں عالیہ بھٹ اور شروری اہم کردار میں ہونگی۔ اس فلم کی ہدایت کاری کیلئے شیو رویل کو ذمہ داری سونپی گئی ہےشیو، جنہوں نے آدتیہ چوپڑہ کی بہت سی فلموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا ہے، نے حال ہی میں نیٹ فلکس پر ایک عالمی بلاک بسٹرویب سیریز’دی ریلوے مین‘ پیش کی۔ یہ پورے جنوبی ایشیا میں نمبر ون شو بن گیا اور عالمی چارٹ میں تیسری پوزیشن پرپہنچ گیا۔ آئندہ فلم کی بات کریں توعالیہ اور شروری اس فلم میں ’سپر ایجنٹس‘ کا کردار ادا کریں گی، فلم کی پروڈکشن۲۰۲۴ءمیں شروع ہوگی۔ آدتیہ چوپڑا کے ذریعہ تخلیق کردہ، اسپائی یونیورس کا آغاز ٹائیگر فرنچائز کے ساتھ ہوا، جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے اداکاری کی۔ اس سیریز کا آغاز ’ایک تھا ٹائیگر‘(۲۰۱۲)سے ہوا۔ اس کے بعد’ٹائیگر زندہ ہے‘(۲۰۱۷ء) اور ریتک روشن کی اداکاری سے سجی فلم’وار(۲۰۱۹ء) آئی۔ اس کے بعد اسی سال شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ اور سلمان کی ٹائیگر ۳‘ ریلیز ہوئیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK