Inquilab Logo Happiest Places to Work

کانز فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ نے اپنے دلکش انداز میں سبھی کو متاثر کیا

Updated: May 13, 2026, 3:05 PM IST | Mumbai

۷۹؍واں کانز فلم فیسٹیول: کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ باوقار فلمی میلہ ۱۲؍ مئی سے ۲۳؍ مئی تک جاری رہے گا۔ عالیہ بھٹ بھی کانز پہنچ چکی ہیں اور ان کی جھلک سامنے آ گئی ہے۔

Alia Bhatt.Photo:INN
عالیہ بھٹ۔ تصویر:آئی این این

۱۲؍مئی کو افتتاحی تقریب کے ساتھ معروف کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوا۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اس میں شرکت کی۔ دوپہر میں عالیہ کا ایک لک وائرل ہوا تھا اور اب انہوں نے ریڈ کارپیٹ پر اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔ پیچ رنگ کے گاؤن میں وہ بے حد حسین نظر آئیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by DietSabya® (@dietsabya)


میچنگ نیکلس نے لک مکمل کیا
کانز فلم فیسٹیول ابھی شروع ہی ہوا ہے اور عالیہ بھٹ نے پہلے ہی دن سب کی توجہ حاصل کر لی۔ پیچ رنگ کے آف شولڈر گاؤن میں وہ کسی فیشن دیوا سے کم نہیں لگ رہی تھیں۔ انہوں نے اپنا لک میچنگ نیکلس کے ساتھ مکمل کیا۔ ان کا ہیئر اسٹائل بھی شاندار تھا؛ انہوں نے بال کھلے رکھے تھے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Filmfare (@filmfare)


کانز کے ریڈ کارپیٹ پر عالیہ نے دوپٹہ بھی خوبصورتی سے لہرایا
اداکارہ عالیہ بھٹ نے اسٹائلش گاؤن کے ساتھ دوپٹہ بھی اوڑھا اور نہایت خوبصورتی سے اسے کیری کیا۔ عالیہ کی یہ دوپٹہ ڈریس آسٹریلوی فیشن ڈیزائنر تمارا رالف نے ڈیزائن کی ہے جبکہ ان کے لک کو ریا کپور نے اسٹائل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’پتی پتنی اور وہ دو‘‘کے ساتھ آیوشمان کھرانہ مزاحیہ سلسلے کو آگے بڑھائیں گے


نیٹیزنز بولے ’’پہلا والا لک زیادہ اچھا تھا‘‘
بلاشبہ عالیہ بھٹ کا یہ ریڈ کارپیٹ لک منفرد اور خوبصورت ہے، مگر زیادہ تر نیٹیزنز کو ان کا پہلے والا لک زیادہ پسند آیا۔ سوشل میڈیا صارفین لکھ رہے ہیں’’پہلا والا لک زیادہ اچھا تھا۔‘‘ کچھ لوگوں کو پیچ رنگ کے گاؤن والا لک بالکل پسند نہیں آیا، جبکہ عالیہ کے مداح ان کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔ بتا دیں کہ ریڈ کارپیٹ پر آنے سے پہلے عالیہ کا ایک اور لک بھی وائرل ہوا تھا، جس میں وہ ملٹی کلر شیڈ والے گاؤن میں نظر آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے:پلےآف کی جنگ: کیا آر سی بی اپنی برتری برقرار رکھ پائے گی یا کے کے آر کا جادو چلے گا؟


گزشتہ سال آغاز کیا تھا
عالیہ بھٹ نے گزشتہ سال کانز فلم فیسٹیول میں آغاز کیا تھا۔ ان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد فلم’’لو اینڈ وار‘‘ میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ’’الفا‘‘ بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK