Inquilab Logo

عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ رومانوی تصویر شیئر کی

Updated: September 20, 2022, 1:34 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر رنبیر کپورکے ساتھ ایک رومانوی تصویر شیئر کی ہے۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی فلم ’براہماستر‘کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

An old photo of Aliabhat and Ranbirakpur.Picture:INN
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ایک پرانی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر رنبیر کپورکے ساتھ ایک رومانوی تصویر شیئر کی ہے۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی فلم ’براہماستر‘کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ دریںاثنا عالیہ نے اپنے شوہر رنبیر کے ساتھ ایک رومانوی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں رنبیر عالیہ کو بوسہ دیتےنظر آرہے ہیں۔ تصویر میں دونوں ایک دوسرےمیں کھوئے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں عالیہ نے لکھا ہے، ہوم اور ایک انفینٹی ایموجی بھی بنایا گیا ہے۔ رنبیرکپورنےکہا ہے کہ عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد ان کی زندگی بہت  دلکش ہوگئی ہے۔ وہ روزمرہ کے کاموں کے لیے بھی عالیہ پر مکمل انحصار کرتے ہیں، اگر مجھے معلوم نہ ہو کہ عالیہ کہاں ہے تو میں نہ تو باتھ روم جاتا اور نہ ہی کچھ کھاتا ہوں۔ میرے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ عالیہ میرے ساتھ ہو۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کریں یا بات کریں، وہ بس  میرے پاس  بیٹھی  ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK