Inquilab Logo

عالیہ نے اچھی اسکرپٹ کے انتخاب کا طریقہ بتایا

Updated: March 19, 2023, 10:12 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اچھی اسکرپٹ کے انتخاب کا ایک بہترین طریقہ بتادیا ہے۔ عالیہ بھٹ نے’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ جیسی کامیاب فلم سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیاتھا اور’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ جیسی فلم میں کام کرنے کے بعد بالی ووڈ کی سُپر اسٹار بن گئیں۔

alia bhatt
عالیہ بھٹ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اچھی اسکرپٹ کے انتخاب کا ایک بہترین طریقہ بتادیا ہے۔ عالیہ بھٹ نے’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ جیسی کامیاب فلم سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیاتھا اور’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ جیسی فلم میں کام کرنے کے بعد بالی ووڈ کی سُپر اسٹار بن گئیں۔ اُنہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کے اسکرپٹ کے انتخاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں قدرتی طور پر کسی بھی اسکرپٹ کے ان حصّوں کی طرف متوجہ ہوتی ہوں جوکہ میرے لئے چیلنج ہوں یا مجھے ایسی جگہ پر لے کر جائیں جہاں میں پہلے نہیں گئی۔ اُنہوں نے بتایا کہ میرے لئے اداکاری کرنا اور کیمرے کے سامنے رہنا محض کام نہیں ہے کیونکہ میں جب گھر واپس جاتی ہوں تو اس کے بارے میں بالکل بھول جاتی ہوں اور اداکاری کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتی لیکن جب میں سیٹ پر ہوتی ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ مجھے خود کو چیلنج کرنا ہے اور کچھ اور نیا سیکھنا ہے۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں کوئی بھی ایسا کردار نہیں کر سکتی جوکہ دلچسپ نہ ہو تو چاہے کہانی میں میرا مختصر سا ہی کردار کیوں نہ ہو لیکن دلچسپ ہونا چاہئے۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں نے گزشتہ چند برسوں میں ایک چیز سیکھی ہے کہ اگر آپ کے پاس اچھی کہانی، بہترین ہدایتکار اور اچھی سمجھ ہے تو اس کسی ایسی کہانی پر مبنی فلم جس کا مرکزی کردار خواتین ہوں وہ بھی اچھی فلم ہوسکتی ہے اور اسے کامیابی مل سکتی ہے اور وہ فلم ایک ایسا پروجیکٹ ہوسکتی ہے جس سے لوگ آپ کو یاد رکھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ لہٰذا کوشش ہمیشہ یہ رہے گی کہ جہاں تک ممکن ہو وسیع سے وسیع تر تک پہنچا جائے اور میں اس مقام پر پہنچا کروں گی جہاں میں ایک مرکزی کردار کے طور پر نظر آسکوں۔

alia bhatt Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK