Inquilab Logo

عالیہ کی گنگو بائی نیٹ فلکس پر بھی دیکھی جاسکے گی

Updated: April 23, 2022, 12:37 PM IST | Agency

عالیہ بھٹ کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کو مداحوں نے کافی پسند کیا ہے۔فلم میں عالیہ کے کام کو بھی کافی سراہا گیا تھا۔

Alia Bhatt. Picture:INN
عالیہ بھٹ ۔ تصویر: آئی این این

عالیہ بھٹ کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کو مداحوں نے کافی پسند کیا ہے۔فلم میں عالیہ کے کام کو بھی کافی سراہا گیا تھا۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم عالیہ کے کریئر کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میںسے ایک ہے۔عالیہ بھٹ کی یہ فلم اب نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اس فلم کی ریلیز کے تعلق سے نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی او ٹی ٹی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نیٹ فلکس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کیا ہے۔ یہ فلم ۲۶؍اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔ نیٹ فلکس انڈیا نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا ایک پرومو ویڈیو ڈالتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم اب او ٹی ٹی پر جلد ہی دیکھی جاسکے گی۔نیٹ فلکس نے لکھا ہے کہ ’’دیکھو دیکھو، چاند نیٹ فلکس پر آرہا ہے۔‘‘واضح رہے کہ گنگو بائی کاٹھیاواڑی ایک بائیو پک ہے جس میں لیڈ رول عالیہ بھٹ نے نبھایا ہے۔ ریلیز سے پہلے یہ فلم کافی تنازعات میں رہی۔ اس فلم کے تعلق سے گنگو بائی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اس میں گنگو بائی کے کردار کو غلط طریقے سےدکھایا۔ معاملہ کورٹ تک پہنچا لیکن آخرکار یہ فلم ریلیز ہوہی گئی۔ اس فلم میں عالیہ کی اداکاری کو نہ صرف مداحوں نے بلکہ مشہور شخصیات نے بھی کافی سراہاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK