• Sun, 01 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان نے آسٹریلیا کو کلین سویپ کیا، نواز نے ۵؍ وکٹ لئے

Updated: February 01, 2026, 9:05 PM IST | Lahore

پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی۲۰؍ میچ میں آسٹریلیا کو ۱۱۱؍ رنز سے شکست دے کر سیریز میں ۰۔۳؍ سے کلین سویپ کر لیا۔پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں ۲۲؍ رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد اگلے مقابلے میں آسٹریلیا کو ۹۰؍ رنز سے ہرایا۔

Pakistani Player Nawaz.Photo:INN
پاکستانی کھلاڑی نواز۔ تصویر:آئی این این

پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی۲۰؍ میچ میں آسٹریلیا کو ۱۱۱؍ رنز سے شکست دے کر سیریز میں ۰۔۳؍ سے کلین سویپ کر لیا۔پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں ۲۲؍ رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد اگلے مقابلے میں آسٹریلیا کو ۹۰؍ رنز سے ہرایا۔ اس طرح عزت بچانے کے لیے مہمان ٹیم کو سیریز کے آخری میچ میں جیت درکار تھی، لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۰۷؍ رنز بنائے۔ ٹیم کو صرف ۱۴؍ کے مجموعی اسکور پر فخر زمان کی وکٹ گنوانی پڑی، جو محض ۱۰؍ رنز ہی بنا سکے۔ اس کے بعد کپتان سلمان آغا نے صائم ایوب کے ساتھ ۲۰؍ رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور کو ۳۴؍رن  تک پہنچایا، تاہم آغا ( ۵؍رن) کے طور پر ٹیم کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا۔

یہاں سے صائم ایوب نے بابر اعظم کے ساتھ تیسرے  وکٹ کے لیے ۴۵؍ گیندوں میں ۶۹؍ رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے ٹیم کو ۱۰۰؍رن  کے پار پہنچایا۔ صائم ایوب ۳۷؍ گیندوں پر ۲؍ چھکوں اور۶؍ چوکوں کی مدد سے۵۶؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے بابر اعظم نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا۔ انہوں نے شاداب خان کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے ۲۸؍ گیندوں میں ۵۷؍ رنز جوڑ کر ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔ بابر اعظم ۳۶؍ گیندوں پرایک چھکے اور ۳؍ چوکوں کی مدد سے ۵۰؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ شاداب خان نے۱۹؍ گیندوں پر۵؍ چھکوں اور ۲؍چوکوں کی مدد سے ۴۶؍ رنز کا قیمتی حصہ ڈالا۔

یہ بھی پڑھئے:الکاراز نے جوکووچ کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن اپنے نام کر لیا

مہمان ٹیم کی جانب سے بین ڈوارشُئیس نے سب سے زیادہ ۲؍وکٹیں حاصل کئے جبکہ میتھیو کوہنیمن، میتھیو شارٹ، کوپر کونولی اور کیمرون گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم۵ء۱۶؍ اوورز میں ہی ڈھیر ہو گئی۔ ٹیم نے صرف ۱۶؍ رنز کے مجموعے پر اپنی۳؍ وکٹ گنوا دی تھیں۔ اس موقع پر کیمرون گرین نے مارکس اسٹوئنس کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے ۴۴؍ رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن اس شراکت کے ٹوٹتے ہی ایک بار پھر وکٹوں کی لائن لگ گئی۔

یہ بھی پڑھئے:سرمائی اولمپکس میں امریکی ادارے آئی سی ای کی شمولیت پر عوامی غم و غصہ

آسٹریلیا کی جانب سے صرف تین بلے باز ہی دہائی کا ہندسہ عبور کر سکے۔ کیمرون گرین نے ۲۲؍ رنز بنائے، جبکہ مارکس اسٹوئنس نے ۲۳؍ رنز اسکور کیے۔ جوش فلپس ۱۴؍ رنز بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۱۸؍ رنز دے کر ۵؍ وکٹ حاصل کئے  جبکہ شاہین آفریدی نے ۲؍کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK