رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر‘‘ پر پاکستان میں تھیٹرز میں پابندی لگائی جا چکی ہے، لیکن کراچی کی مارکیٹوں میں اس کی پائریٹڈ کاپیاں کھلے عام دستیاب ہیں۔ فلم کے پاکستان مخالف موقف کے باوجود، یہ ملک میں شوقین ناظرین کو مل گئی ہے۔
EPAPER
Updated: February 13, 2026, 6:23 PM IST | Mumbai
رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر‘‘ پر پاکستان میں تھیٹرز میں پابندی لگائی جا چکی ہے، لیکن کراچی کی مارکیٹوں میں اس کی پائریٹڈ کاپیاں کھلے عام دستیاب ہیں۔ فلم کے پاکستان مخالف موقف کے باوجود، یہ ملک میں شوقین ناظرین کو مل گئی ہے۔
فلم ’’دُھرندھر‘‘ پاکستان میں تھیٹر کی ریلیز سے محروم رہی، لیکن ملک میں اس کی پائریٹڈ کاپیاں کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں۔ ہندوستانی یوٹیوبر کارل راک، جو ہندوستان میں مقیم ہیں، نے حال ہی میں کراچی کے مشہوررینبوسینٹر میں فلم کی پائرٹیڈکاپیاں کھلے عام فروخت ہوتے دیکھیں یہ مارکیٹ غیر قانونی مواد کا مرکز سمجھا جاتاہے۔ پاکستان میں یہ فلم صرف۵۰؍ روپے (تقریباً ۱۵؍ ہندوستانی روپے) میں دستیاب ہے، جو ایک ڈالر سے بھی کم ہے۔
کراچی کی پائریٹڈ مارکیٹ میں ’’دُھرندھر‘‘ کی فروخت
راک، جو نیوزی لینڈ سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک ہندوستانی سے شادی شدہ ہیں، کراچی کے مشہور رینبو سینٹر کی سیر کر رہے تھے جب انہوں نے ایک دکان دار کو رنویر سنگھ کی فلم کی کاپیاں فروخت کرتے ہوئے دیکھا۔ راک حیران تھے کہ ہندوستانی فلمیں پاکستان میں اتنی آسانی سے، اور اتنی کم قیمت پر دستیاب ہیں۔
ویڈیو میں راک کہتے سنے جا سکتے ہیں کہ ہندوستانی فلمیں پاکستان میں دکھائی نہیں جاتی ہیں لیکن دیکھو میں نے کیا پایا۔ یہ ہندوستان کی نئی فلم ہے؟
دکاندار جواب دیتے ہیں کہ یہ ایک ہندوستانی فلم ہے، ’’دُھرندھر‘‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ راک نے پھر پوچھا ’’یہ فلم کتنے روپے کی ہے؟‘‘ دکان دار نے جواب دیا’’سر، یہ ۵۰؍ روپے (تقریباً ۱۶؍ہندوستانی روپے) کی ہے۔ راک نے اپنے ناظرین کو بتایا کہ فلم کا مرکزی ہیرو رنویر سنگھ، سندھی ہیں جن کے دادا دادی۱۹۴۷ء میں پاکستان سے ہندوستان منتقل ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے ہاتھوں بارسلونا فٹبال کلب کی دُرگت
پروڈیوسر کے تاثرات
قبل ازیں’’دُھرندھر‘‘ کی پروڈیوسر جیوٹی دیشپانڈے نے فلم کی غیر معمولی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ صرف ایک زبان میں ریلیز ہوئی، لیکن پاکستان میں یہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن چکی ہے۔ دیشپانڈے نے کہا کہ ’’دُھرندھر‘‘کی کامیابی صرف ایک زبان میں غیر معمولی رہی۔ اس نے جنوبی ہندوستانی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
’’دُھرندھر‘‘ کے بارے میں
آدتیہ دھر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’دُھرندھر‘‘ دسمبر۲۰۲۵ء میں تھیٹرز میں ریلیز ہوئی اور بلاک بسٹر بن گئی۔ فلم کو۳۰؍ جنوری کو او ٹی ٹی پر ریلیز کیا گیا اور یہ نیٹ فلکس کی ٹاپ ۱۰؍ لسٹ میں سرفہرست رہی۔ ایک وقت پر’’دُھرندھر‘‘ نے ہندوستان اور پاکستان دونوں میں نمبر ایک کی پوزیشن حاصل کی، جس سے فلم کی عوامی مقبولیت واضح ہوئی۔