• Thu, 15 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رائے پور میں ہندوستانی خواتین کرکٹ میں مندھانا دور کا آغاز

Updated: October 15, 2026, 10:07 PM IST | Raipur

ایشیا کپ میں فتح اور ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم اب اسمرتی مندھانا کی کپتانی میں زمبابوے کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی تین ٹی۲۰؍ میچوں کی دو طرفہ سیریز کے ساتھ ایک نئے باب کا آغاز کرے گی۔ سیریز کا آغاز رائے پور میں ہوگا۔

Smriti Mandhana.Photo:X
اسمرتی مندھانا۔ تصویر:ایکس

ایشیا کپ میں فتح اور ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم اب اسمرتی مندھانا کی کپتانی میں زمبابوے کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی تین ٹی۲۰؍ میچوں کی دو طرفہ سیریز کے ساتھ ایک نئے باب کا آغاز کرے گی۔ سیریز کا آغاز رائے پور میں ہوگا۔ نئی ذمہ داری کے بارے میں مندھانا نے کہا’’میں یہ نہیں کہوں گی کہ یہ بالکل نئی بات ہے، لیکن یہ ایک ایسی ذمہ داری ہے جس کا مجھے بے صبری سے انتظار تھا۔

یہ بھی پڑھئے:یوٹیوب مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ موسیقی کی نشاندہی کرے گاس

ان کے لیے کپتانی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ وہ گھریلو سطح پر مہاراشٹر کی کپتانی کرچکی ہیں اور رائل چیلنجرز بنگلور کو دو مرتبہ ڈبلیو پی ایل کا خطاب بھی دلاچکی ہیں۔ ہندوستان کے لیے بھی وہ ۱۸؍ ٹی۲۰؍ میچوں میں کپتانی کرچکی ہیں، جن میں ۱۱؍ میں ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ چھ میں شکست ہوئی۔ سات سال قبل گوہاٹی میں انگلینڈ کے خلاف انہیں پہلی بار ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کا موقع ملا تھا، جب ہرمن پریت کور انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے:گکیبیرہا ٹیسٹ: اسٹبس باہر، ریکلٹن وکٹ کیپنگ کریں گے

انہیں یہ ذمہ داری ایسے وقت میں ملی ہے جب ان کا بلے بازی کا کریئر بہترین دور سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ تین برسوں میں مندھانا نے ٹی۲۰؍ میچوں میں دو سنچریاں اور۱۵؍ نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ ۲۰۲۶ءمیں ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی کریئر کی بلند ترین سطح ۲۵ء۱۴۸؍ تک پہنچ گیا ہے۔ ۳۰؍ سال کی عمر اور۱۳؍ برس کے بین الاقوامی کرکٹ کے تجربے کے ساتھ مندھانا اس کردار میں کافی تجربہ لے کر آئی ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ وہ اضافی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے اپنی شاندار فارم برقرار رکھ پاتی ہیں یا نہیں۔ اس کا جواب وقت کے ساتھ ملے گا، کیونکہ ہندوستانی ٹیم فروری میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کررہی ہے۔
دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی پہلی تاریخی ون ڈے فتح کے بعد اس سیریز میں اتر رہی ہے۔ تاہم، اس سال وہ اس فارمیٹ میں اب تک ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہیں اور اپنے تمام ۱۸؍ میچ ہار چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK