امیتابھ بچن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے انسٹاگرام سیکھنے کی کوشش کی۔مداحوں نے بگ بی کے اس عمر میں نئی چیزیں سیکھنے کی لگن کو سراہا۔
EPAPER
Updated: July 31, 2025, 6:32 AM IST | Mumbai
امیتابھ بچن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے انسٹاگرام سیکھنے کی کوشش کی۔مداحوں نے بگ بی کے اس عمر میں نئی چیزیں سیکھنے کی لگن کو سراہا۔
بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے ۸۲؍ سال کی عمر میں نئی چیزیں سیکھنے کی شروعات کی ہیں۔ امیتابھ بچن اکثر و بیشتر ایکس اور ٹمبلر جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے ہی اپنے خیالات شیئر کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اب انہوں نے انسٹاگرام سیکھنے کی شروعات کی ہے۔ ۲۹؍ جولائی کوبگ بی نے اپنے کروڑوںمداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی یہ سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انسٹاگرام کس طرح کام کرتا ہے؟انسٹاگرام پر امیتابھ بچن کے ۳۷؍ ملین مداح ہیں۔
ویڈیو میں امیتابھ بچن نےنارنجی رنگ کی جیکٹ ، سیاہ رنگ کی پینٹ اور اس سے ملتا جلتا بندانا زیب تن کیا ہوا ہے۔ ویڈیو میں وہ کیمرے کو دیکھتےہوئےکہہ رہے ہیں کہ ’’میں یہ سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ انسٹاگرام کس طرح کام کرتا ہے؟‘‘امیتابھ بچن نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’مجھے امید ہے کہ یہ کام کرے گا، شکریہ۔‘‘امیتابھ بچن کے اپنے اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد ۵؍ ملین سے زائد افراد نے دیکھا جبکہ سیکڑوں افراد نے کمیٹ کر کے اس عمر میں بھی سیکھنے کی ان کی لگن کی تعریف کی۔ امیتابھ بچن کے ایک مداح نے کمینٹ کیا کہ ’’امیتابھ سر، آپ نے اپنے آپ کو ٹیکنالوجی کے ساتھ اپ ڈیٹیڈ رکھا ہے۔ واقعی آپ نے ایک مثال قائم کی ہے کہ کوئی بھی چیز سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ہے۔‘‘دوسرے مداح نے کمینٹ کیا ہے کہ ’’ یہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کی کوشش کرنے کا میرے دادا کا حقیقی ویڈیو ہے۔‘‘ تیسرے مداح نے لکھا ہے کہ ’’سر اس عمر میں بھی آپ یہ قبول کر رہے ہیں کہ آپ سیکھ رہے ہیں، یہ قابل تعریف ہے۔‘‘
امیتابھ بچن نے اپنے انٹرنیٹ صارفین سے کہا کہ وہ انسٹاگرام کا استعمال کرنا بھول گئے ہیں
اپنے شاعرانہ پوسٹس اور گہری سوچوں کیلئے مشہوربگ بی روزانہ ایکس اور ٹملبر پر کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ انسٹاگرام استعمال کرنے کی کوشش کرنے کے بعد انہوں نے ٹملبرپر ایک پوسٹ میں لکھا ہے ’’ کل کچھ سیکھنے کی بات کی تھی اور آج کچھ نیا سیکھا ہے۔‘‘ بعد ازیں انہوں نے لکھا کہ ’’خراب بات یہ ہے کہ میں بھول گیا ہوں کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے؟کل دوسرا دن ہوگا۔‘‘
امیتابھ بچن کی اگلی فلم
آخری مرتبہ امیتابھ بچن فہد فاسل اور رانا دگوبتی کے ساتھ رجنی کانت کی فلم ’’ویتیاں‘‘ میں نظر آئے تھے۔ یہ فلم گزشتہ سال اکتوبر میں ریلیز ہوئی تھی۔ اب وہ اپنی اگلی فلم ’’ربھو داس گپتاسیکشن ۸۴‘‘ میں نظرآئیں گی جس میں دیانا پنٹی اور نمرت کور بھی اداکاری کریں گے۔ علاوہ ازیں امیتابھ بچن ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے سیزن ۱۷؍ میں بھی نظرآئیں گےجو ۱۱؍اگست ۲۰۲۵ء کو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔