ایشان کشن (۷۷)، سوریا کمار یادو (۳۲) اور شیوم دوبے (۲۷) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بعد، گیندبازوں کی عمدہ بولنگ کی بدولت ہندوستان نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۲۷ویں میچ میں پاکستان کو۱۲؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۶۱؍ رن سے شکست دے کر سپر ایٹ میں جگہ بنا لی۔
EPAPER
Updated: February 16, 2026, 12:34 AM IST | Colombo
ایشان کشن (۷۷)، سوریا کمار یادو (۳۲) اور شیوم دوبے (۲۷) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بعد، گیندبازوں کی عمدہ بولنگ کی بدولت ہندوستان نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۲۷ویں میچ میں پاکستان کو۱۲؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۶۱؍ رن سے شکست دے کر سپر ایٹ میں جگہ بنا لی۔
ایشان کشن (۷۷)، سوریا کمار یادو (۳۲) اور شیوم دوبے (۲۷) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بعد، گیندبازوں کی عمدہ بولنگ کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۲۷ویں میچ میں پاکستان کو۱۲؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۶۱؍ رن سے شکست دے کر سپر ایٹ میں جگہ بنا لی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اپنا ریکارڈ ۱۔۸؍کرلیا ہے۔
A special knock to guide a big victory ✨
— BCCI (@BCCI) February 15, 2026
Ishan Kishan wins the Player of the Match award in Colombo 🫡
Scorecard ▶️ https://t.co/IgYYH0TeR9 #TeamIndia | #T20WorldCup | #MenInBlue pic.twitter.com/z0EONAxFoq
ایشان کشن کو ان کی شاندار بلے بازی کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ۲۰۲۳ء کے ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد ہندوستان نے بغیر ہارے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں لگاتار ۱۶؍ میچ جیتے ہیں اور آسٹریلیا کا لگاتار۱۵؍جیت کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
۱۷۶؍رن کے ہدف کے تعاقب کرنے اتری پاکستان کو ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ کی پیس جوڑی نے ہلا کر رکھ دیا۔ ہاردک نے پہلے ہی اوور میں صاحبزادہ فرحان (صفر) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اگلے ہی اوور میں جسپریت بمراہ نے صائم ایوب (۶) اور اسی اوور کی آخری گیند پر کپتان آغا سلمان (۴) کو اپنا شکار بنایا۔ پانچویں اوور میں گیندبازی کے لیے آئے اکشر پٹیل نے بابر اعظم (۵) کو چلتا کردیا۔ اس کے بعد عثمان خان اور شاداب خان نے ۳۹؍ رنز جوڑ کر واپسی کی کوشش کی لیکن ۱۱ویں اوور میں اکشر نے عثمان خان کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پانچواں جھٹکا دیا۔ عثمان خان نے۳۴؍ گیندوں پر ۶؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۴۴؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ کلدیپ نے محمد نواز (۴) کو اپنا شکار بنایا۔ تلک ورما نے ۱۳؍ویں اوور میں شاداب خان کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو ساتویں کامیابی دلائی۔ ورون چکرورتی نے ۱۶؍ویں اوور میں فہیم اشرف (۱۰؍رن) اور ابرار احمد (صفر) کی وکٹ لئے۔ ۱۸؍ویں اوور کی آخری گیند پر ہاردک پانڈیا نے عثمان طارق (صفر ) کو بولڈ کر کے پاکستان کی اننگز ۱۱۴؍رن کے اسکور پر ختم کر دی اور ہندوستان کو سپر ایٹ میں پہنچا دیا۔ ہندوستان کی جانب سے ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور ورون چکرورتی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادو اور تلک ورما نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:اسرائیل کی رمضان سے قبل مغربی کنارے میں آنسو گیس والے ڈرون تعیناتی کی تیاری
اس سے قبل اتوارکو کولمبو میں ہندوستان نے پاکستان کے خلاف ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور۷؍ وکٹ پر ۱۷۵؍ رن بنایا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی شروعات خراب رہی اور اس نے ابھیشیک شرما (صفر) کا وکٹ گنوادیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے تلک ورما نے ایشان کشن کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے۸۷؍ رنز جوڑے۔ صائم ایوب نے نویں اوور میں دھماکہ خیزبلے بازی کررہے ایشان کشن کو بولڈ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ ایشان کشن نے۴۰؍ گیندوں میں ۱۰؍چوکے اور تین چھکے لگاتے ہوئے۷۷؍ رن کی اننگز کھیلی۔ ۱۵؍ویں اوور میں صائم ایوب نے تلک ورما کو۲۴؍ گیندوں میں ۲۵؍رنز پر اور اس کی اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا (صفر) کو آؤٹ کر کے پاکستان کی میچ میں واپسی کرائی۔ ۱۹؍ویں اوور میں عثمان طارق کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں سوریہ کمار یادو باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ سوریہ کمار یادو نے ۲۹؍ گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے۳۲؍ رنز بنائے۔ شیوم دوبے نے ۱۷؍ گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے ۲۷؍ رنز بنائے۔ ہندوستان نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۷؍ وکٹوں پر ۱۷۵؍ رنز کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا۔ رنکو سنگھ چار گیندوں پر۱۱؍ رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے تین، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، آغا سلمان اور عثمان طارق نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔