Inquilab Logo

دسویں کے حوالے سے امیتابھ کا ناقدین کو جواب

Updated: April 09, 2022, 10:27 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ جو ا ن دنوں اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کی آنے والی فلم ’دسویں ‘کی تشہیر میں مصروف ہیں،

Amitabh Bachchan .Picture:INN
امیتابھ بچن۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ جو ان دنوں اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کی آنے والی فلم ’دسویں ‘کی تشہیر  میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا پر تنقیدکا نشانہ بنائے گئے۔لیکن ان تنقیدوںکا انہوں نے کرارا جواب بھی دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کی فلم ’دسویں‘ ریلیز ہونے جارہی ہے، اس حوالے سے امیتابھ سوشل میڈیا پر پوسٹوں کے ذریعے  اس پروجیکٹ کی تعریف اور تشہیر کررہے ہیں۔ کئی  ٹویٹریوزرس نے امیتابھ بچن کے اس اقدام پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا وہ اپنے بیٹے کی فلم کی تشہیر میں لگے ہوئے ہیں جس پر بالی ووڈ کے شہنشاہ نے بھی جوابی ردعمل دیا۔سینئر اداکار نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ’’ جی ہاں حضور میں تشہیر کرتا ہوں، کیا کرلو گے؟ یہ سن کر امیتابھ بچن کے ناقدین خاموش ہوگئے۔انہوں نے ناقدین کو طنزیہ مبارکباد بھی دی ۔ خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی فلم کی زیادہ تشہیر نہیں کرتے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم نے دسویں فلم بنانے میں بہت محنت کی ہے۔ انہوں نے فلم دیکھنے کی بھی اپیل کی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK