• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویمنز ایشیا کپ ہاکی: ہندوستان نے پاکستان کو ۱۹۔صفر سے روند ڈالا، پوجا کی ہیٹ ٹرک

Updated: September 11, 2026, 1:06 PM IST | Agency | Moki (China)

ویمنز جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے میں ہرادیا۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد چین کے شہر موکی میں کیا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ہندوستان اور پاکستان کا آمنا سامنا ہوا، جس میں ہندوستان نے ۱۹۔صفر کے بڑے فرق سےپاکستانی ٹیم کو روند ڈالا۔

The Indian women`s hockey team handed Pakistan a humiliating defeat. Photo: INN
ہندوستان کی خاتون ہاکی ٹیم نے پاکستان کوشرمناک شکست دی۔ تصویر: آئی این این

ویمنز جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے میں ہرادیا۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد چین کے شہر موکی میں کیا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ہندوستان اور پاکستان کا آمنا سامنا ہوا، جس میں ہندوستان نے ۱۹۔صفر کے بڑے فرق سےپاکستانی ٹیم کو روند ڈالا۔ ویمنز جونیئر ایشیا کپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی یہ سب سے بڑی جیت ہے۔ اس شاندار فتح کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، جہاں اس کا مقابلہ جنوبی کوریا یا ملائیشیا سے ہوگا۔

 ساتویں منٹ سے گولوں کی بارش 

ہندوستان کی جانب سے میچ کا پہلا گول ۷؍  ویں منٹ میں کیا گیا۔ یہ گول پوجا ساہو نے پنالٹی کارنر پر کیا۔ پہلے کوارٹر میں ۵؍گول ہوئے جبکہ دوسرے کوارٹر میں بھی ہندوستانی کھلاڑیوں نے ہی برتری برقرار رکھتے ہوئے گول کئے۔ تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے نسبتاً بہتر کھیل پیش کیا لیکن اس بار بھی ہندوستان نے ۳؍ گول کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھئے:ویمنز ایشیا کپ: شفالی ورما کی بنگلہ دیش کے خلاف ہاف سنچری

آخری کوارٹر میں سب سے زیادہ ۶؍ گول اسکور کئے گئے۔ اس طرح ہندوستان نے پورے میچ میں مجموعی طور پر ۱۹؍گول کئے۔

۱۳؍کھلاڑیوں نے گول کئے

اس مقابلے میں ہندوستان کے لئے کُل ۱۳؍ کھلاڑیوں نے گول کئے۔ پوجا ملک نے میچ کے ۲۷؍ویں، ۴۹؍ویں اور ۵۱؍ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرکمکمل کی۔ اس کے علاوہ روشنی، سنیکا چندرکانت مانے، مدھُو سدر اور سپریہ نے ۲۔۲؍ گول  کئے۔ پوجا ساہو کے علاوہ تنوشری دنیش کاڈو، سُکھ ویر کور، گیتا یادو، تنوجٹاپو، پورنیما یادو، کرشنا شرما اور بینیما دھن کی اسٹک سے بھی ایک ایک گول نکلا۔ہندوستان ٹورنامنٹ کا ۲؍ بار کا دفاعی  چمپئن ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ایشین گیمز: جاپان میںسیلاب کے سبب اتھلیٹس کو محفوظ مقام پرمنتقل کرنا پڑا

دفاعی چمپئن  ہندوستان ویمنز جونیئر ہاکی ایشیا کپ ۲۰۲۶ء میں اب تک ایک بھی میچ نہیں ہارا ہے۔ ایلیٹ پول راؤنڈ میں چین کے خلاف ہندوستان کا میچ گول اسکور کئے بغیر برابر (ڈرا) رہا تھا۔ اس کے علاوہ جاپان، جنوبی کوریا اور ملائیشیا کے خلاف ٹیم  نےیک طرفہ فتوحات حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ویمنز جونیئر ایشیا کپ کا آغاز ۱۹۹۲ءمیں ہوا تھا اور ۲۰۱۵ء تک اس پر چین اور جنوبی کوریا کا غلبہ رہا تھا۔ تاہم، پچھلے دونوں ٹورنامنٹ میں  ہندوستان نے بالترتیب جنوبی کوریا اور چین کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK