موگیمبو کے نام سے مشہورامریش پوری کا فلمی دنیا سے گہرا تعلق تھا۔ ان کے بڑے بھائی مدن پوری اور چمن پوری پہلے ہی فلمی صنعت میں سرگرم تھے، جبکہ نامور گلوکاراور اداکار کے ایل سہگل بھی ان کے رشتہ دار تھے۔
EPAPER
Updated: July 01, 2026, 12:17 PM IST | Mumbai
موگیمبو کے نام سے مشہورامریش پوری کا فلمی دنیا سے گہرا تعلق تھا۔ ان کے بڑے بھائی مدن پوری اور چمن پوری پہلے ہی فلمی صنعت میں سرگرم تھے، جبکہ نامور گلوکاراور اداکار کے ایل سہگل بھی ان کے رشتہ دار تھے۔
موگیمبو کے نام سے مشہورامریش پوری کا فلمی دنیا سے گہرا تعلق تھا۔ ان کے بڑے بھائی مدن پوری اور چمن پوری پہلے ہی فلمی صنعت میں سرگرم تھے، جبکہ نامور گلوکاراور اداکار کے ایل سہگل بھی ان کے رشتہ دار تھے۔ اس کے باوجود بالی ووڈ میں اپنی الگ شناخت قائم کرنا ان کے لیے ہرگز آسان نہیں تھا۔جوانی کے دنوں میں امریش پوری اداکار بننے کا خواب لے کر ممبئی پہنچے تھے۔ انہوں نے ہیرو بننے کی خواہش کے تحت اسکرین ٹیسٹ بھی دیا، لیکن پہلی ہی کوشش میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد انہوں نے ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) میں ملازمت اختیار کر لی۔انہوں نے ۲۱؍سال تک یہ سرکاری ملازمت کی مگر سرکاری نوکری مل جانے کے باوجود اپنے فنکار بننے کے خواب کو کبھی ترک نہیں کیا۔امریش پوری نےاپنے فلمی سفر کا آغاز ۱۹۷۱ءمیں فلم ’ریشما اور شیرا‘سے کیا۔ ابتدا میں انہیں چھوٹے چھوٹے کردار ملے، لیکن ان کی غیر معمولی صلاحیت نےجلد ہی فلم سازوں اور ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کر لیا۔ ’نشانت‘، ’منتھن‘ اور’اردھ ستیہ‘جیسی فلموں میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا اور وہ متوازی سینما کے ایک اہم اداکار کے طور پر ابھرے۔