۴؍ بچے زخمی، بارش کے دوران اندوہناک حادثہ، بس میں ۱۲؍ طلبہ سوار تھے۔ بس کنڈکٹر نے مقامی افراد کی مدد سے طلبہ کو بچا لیا۔
EPAPER
Updated: July 01, 2026, 12:57 PM IST | Ritika Gondhalekar | Chembur
۴؍ بچے زخمی، بارش کے دوران اندوہناک حادثہ، بس میں ۱۲؍ طلبہ سوار تھے۔ بس کنڈکٹر نے مقامی افراد کی مدد سے طلبہ کو بچا لیا۔
یہاں منگل کی دوپہر سڑک کے کنارے پیپل کاتناور درخت اکھڑکر اسکول بس پر گرگیا جس کی وجہ سے ۱۱؍سالہ طالب علم کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ۴؍بچے زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق درخت یونیورسل ہائی اسکول (میک فورس کمپنی) سے تعلق رکھنے والی اسکول بس پر گراتھا۔ اس بس میں۱۲؍ بچے سوار تھے۔ حادثہ کے بعد بس کنڈکٹر نے مقامی افراد کی مدد سے تمام طلبہ کو بچالیا۔ بعد ازیں فائر بریگیڈ وہاں پہنچا۔
یہ بھی پڑھئے: سچن اہیر نے بھی اُدھو کا ساتھ چھوڑا، کونسل میں ڈپٹی چیئر مین بنیں گے
زخمی ہونے والے طلبہ کو علاج کیلئے زین اسپتال پہنچایا گیا۔ اسپتال کے حکام نے بتایا کہ ۴؍ بچوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔تاہم ایک طالب علم جس کی شناخت ویہان شریواستو (۱۱) کے طور پر ہوئی ہے، کو شدید چوٹیں آئیں۔ کوششوں کے باوجود ڈاکٹر اسےبچانہ سکے اور شام۴؍ بجکر ۲۳؍منٹ پر اسے مردہ قرار دے دیا۔حکام نے بتایا کہ بقیہ طلبہ زیر نگرانی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ درخت گرنے کی اصل وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس اندوہناک واقعے نے سڑکوں کے کنارے درختوں کے بہت پرانے ہونے کے بارے میں تشویش پیدا کردی ہے، خاص طور پربارش کے موسم میں اور ایسے حادثات کو روکنے کیلئے باقاعدہ معائنہ اور احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر زوردیا جارہاہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بارش کے موسم میں درخت گرنے سے اموات ہوچکی ہیں جس پر بی ایم سی کو شدیدتنقیدوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔