• Sat, 14 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آنند ایل رائے اور آر مادھون کی تنو ویڈس منو کو۸؍ سال مکمل

Updated: May 24, 2023, 12:09 PM IST | Mumbai

ہدایتکار آنند ایل رائے اور آر مادھون کی مشہور بالی ووڈ فلم `تنو ویڈس منو کو۸؍ سال مکمل ہو گئے۔

Kangana Ranaut and Annandale Roy
کنگنا رناوت اور آنندایل رائے

ہدایتکار آنند ایل رائے اور آر مادھون کی مشہور بالی ووڈ فلم `تنو ویڈس منو کو۸؍ سال مکمل ہو گئے۔ لیکن آج بھی یہ فلم اپنے مکالموں اور گانوں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے۔ آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس رومانوی کامیڈی فلم میں آر مادھون اور کنگنا رناوت کی جوڑی نے شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی  تھی۔
 فلمی ناقدین اور فلمی شائقین کے درمیان غیر معمولی طور پر کامیاب رہی۔ باکس آفس پر اس کی کامیابی اور شائقین کی محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ فلم آج بہت مقبول ہے۔یہ فلم   تنوجا عرف `تنو  اور منوج شرما عرف `منو  دو دلکش اور مخصوص کرداروں کی کہانی کو پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی  اداکاری  سے سبھی کا دل جیت لیا۔فلم کے تعلق سے  بات چیت کرتے ہوئے اداکار آر مادھون نے کہا کہ ’’یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ `تنو ویڈس منو کو ریلیز ہوئے ۸؍ سال ہو چکے ہیں۔ فلم میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ آج بھی لوگ اسے پسند کر رہے ہیں۔ اس پر بہت خوش ہوں۔ میں فلم کی ناقابل یقین ٹیم اور ناظرین کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے فلم کے سفر کو اتنا یادگار بنایا۔ فلم کے ۸؍برس مکمل ہونے پر آنند ایل رائے نے کہاکہ تنو ویڈس منو نے حال ہی میں اپنی سالگرہ منائی۔ آپ کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ وقت کب اڑ جاتا ہے۔ فلم کی ہدایتکاری میں بہت مزہ آیا اور یہ میرے پسندیدہ پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔  

film Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK