’’سیارہ‘‘ کی کامیابی کے بعد ہدایتکار موہت سوری نئی میوزیکل لو اسٹوری پر کام کر رہے ہیں، جس میں گینگسٹر ڈرامے کا پس منظر ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کے ساتھ متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں، تاہم حتمی فیصلہ۲۰۲۶ء کے وسط تک متوقع ہے۔
EPAPER
Updated: February 19, 2026, 5:28 PM IST | Mumbai
’’سیارہ‘‘ کی کامیابی کے بعد ہدایتکار موہت سوری نئی میوزیکل لو اسٹوری پر کام کر رہے ہیں، جس میں گینگسٹر ڈرامے کا پس منظر ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کے ساتھ متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں، تاہم حتمی فیصلہ۲۰۲۶ء کے وسط تک متوقع ہے۔
’’سیارہ‘‘ کی کامیابی کے بعد معروف ہدایتکار موہت سوری اپنی اگلی فلم کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ رنبیر کپور کے ساتھ ایک میوزیکل لو اسٹوری بنانے کے خواہاں ہیں، جس کا پس منظر گینگسٹر ڈرامہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اسکرپٹ فائنل ہو چکی ہے اور فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء کے آخر تک شروع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ پروجیکٹ کو مبینہ طور پر آدتیہ چوپڑہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’کاک ٹیل ۲‘‘ کی کہانی افشاں ، شاہد نہیں،کریتی اور رشمیکا مرکزی کردار نبھائیں گی
ذرائع کے مطابق موہت سوری طویل عرصے سے رنبیر کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند تھے، اور اب سازگار حالات نے انہیں یہ موقع فراہم کیا ہے۔ تاہم رنبیر نے ابھی باضابطہ طور پر فلم سائن نہیں کی، کیونکہ وہ اپنے مصروف شیڈول کو ترتیب دے رہے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم میں موسیقی کو غیر معمولی اہمیت دی جائے گی۔ اگر رنبیر اس پروجیکٹ کا حصہ بنتے ہیں تو یہ ان کے کریئر کی آخری بڑی رومانوی فلموں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔ حتمی فیصلہ ۲۰۲۶ء کے وسط تک متوقع ہے، جبکہ پری پروڈکشن کا عمل جلد شروع کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’لوکاہ چیپٹر ۲‘‘ کی تیاری شروع، کلیانی پریہ درشن کی واپسی
رنبیر کپور کے آئندہ منصوبے
پیشہ ورانہ محاذ پر، رنبیر کپور اس وقت فلم ’’رامائن‘‘ کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے ہدایتکاری نتیش تیواری رہے ہیں۔ اس میں رنبیر بھگوان رام کا کردار ادا کریں گے۔ فلم دو حصوں میں ریلیز کی جائے گی، جن میں پہلا حصہ مکمل ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ میں عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔