• Thu, 19 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ کا دوارنیہ کیا ہوگا؟

Updated: February 19, 2026, 8:16 PM IST | Mumbai

رنویر سنگھ اور آدتیہ دھر کی فلم ’’دھرندھر‘‘ اپنے طویل دورانیہ کے باوجود مقبول رہی۔ اب سیکوئل ’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ کے مبینہ رن ٹائم اورسرٹیفیکیشن کی خبریں سامنے آئی ہیں، تاہم باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

فلم ’’دھرندھر‘‘ اپنے ۲۱۴؍ منٹ (۳؍ گھنٹے ۳۴؍ منٹ) کے رن ٹائم کے ساتھ بالی ووڈ کی طویل ترین فلموں میں شمار کی گئی۔ ابتدا میں شکوک و شبہات تھے کہ فلم طویل اور بوجھل محسوس ہوگی، لیکن شائقین نے مکمل دورانیے کے ساتھ فلم کو سراہا۔ ہدایتکار آدتیہ دھر اور رنویر سنگھ کی اس جوڑی نے فلم کے اختتام پر سیکوئل کا چار منٹ کا ٹیزر بھی شامل کیا تھا، جس نے آئندہ کہانی کی جھلک پیش کی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’لوکاہ چیپٹر ۲‘‘ کی تیاری شروع، کلیانی پریہ درشن کی واپسی

سیکوئل کا مبینہ رن ٹائم
رپورٹس کے مطابق ’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ کا رن ٹائم ۲۰۸؍ منٹ (۳؍ گھنٹے ۲۸؍ منٹ) بتایا جا رہا ہے، جو پہلے حصے سے قدرے کم ہے۔ سی بی ایف سی کی ویب سائٹ پر فلم کو یو اے ۱۶؍ پلس سرٹیفیکیشن کے ساتھ دکھایا گیا ہے، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ویب سائٹ پر نام صرف ’’دھرندھر‘‘ درج ہے، نہ کہ ’’دھرندھر ۲‘‘ یا ’’دھرندھر: دی ریوینج۔‘‘ اس سے قیاس کیا جا رہا ہے کہ شاید یہ اپ ڈیٹ پہلے حصے کی او ٹی ٹی ریلیز سے متعلق ہو، کیونکہ فلم کو نیٹ فلکس پر ریلیز کے لیے ایڈجسٹ کیا گیا تھا۔ فی الحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’کاک ٹیل ۲‘‘ کی کہانی افشاں ، شاہد نہیں،کریتی اور رشمیکا مرکزی کردار نبھائیں گی

یو اے ریٹنگ پر سوالات
سیکوئل کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس میں تشدد اور ایکشن کی شدت پہلے حصے سے زیادہ ہوگی، حتیٰ کہ خونریزی بھی دوگنی ہو سکتی ہے۔ ایسے میں یو اے ۱۶؍ پلس ریٹنگ کچھ مبصرین کو غیر متوقع محسوس ہو رہی ہے۔ اگر دونوں حصوں کے مجموعی رن ٹائم کو دیکھا جائے تو یہ تقریباً ۴۲۲؍ منٹ یعنی سات گھنٹے بنتا ہے۔

باکس آفس مقابلہ
اطلاعات کے مطابق فلم ۱۹؍ مارچ کو ’’ٹوکسٹ: اے فیری ٹیل فور گرون اپس‘‘ کے ساتھ ریلیز ہونے والی ہے، جس میں یش مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دونوں بڑی فلموں کا آمنے سامنے آنا باکس آفس پر دلچسپ مقابلے کی نوید دے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK