Inquilab Logo

انل کپور، پھربھاگنے دوڑنے اور اچھلنے کودنے لگے

Updated: October 19, 2020, 1:35 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپورنےانکشاف کیا ہےکہ وہ گزشتہ۱۰؍سال سے ایک بیماری میں مبتلا تھے جسے انہوں نے اب شکست دے دی ہے

Anil Kapoor. Picture:INN
انل کپور۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپورنےانکشاف کیا ہےکہ وہ گزشتہ۱۰؍سال سے ایک بیماری میں مبتلا تھے جسے انہوں نے اب شکست دے دی ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار انیل کپور نے اپنی کچھ تصاویرشیئرکی ہیں، جن میں سے کچھ تصویروں میں وہ رسی کودتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ کچھ میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئرکردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارنے لکھا کہ ’’میں گزشتہ ۱۰؍سال سے ایچیلیس ٹینڈن نامی بیماری میں مبتلا تھا اور پوری دنیا کے ڈاکٹرز نےمجھے یہی کہا تھا کہ اس بیماری کا واحد علاج صرف سرجری ہے۔‘‘انہوں نے لکھا کہ ’’ڈاکٹر مولر کی تسلسل کے ساتھ ٹریٹمنٹ کے بعدمیں اب بغیر سرجری کے لنگڑا کر چلنے کے بعد سے چہل قدمی اور اب دوڑنے کے ساتھ ساتھ اُچھل کود بھی سکتا ہوں۔‘‘اداکار انیل کپورنےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ گزشتہ روز شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً۸۵؍ ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کے اس پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انیل کپور کی اس پوسٹ پر نہ صرف مداحوں کی جانب سے کمنٹس کیے جارہےہیں بلکہ اداکارہ شلپا شیٹی نے بھی اُن کی اس پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے۔خیال رہے کہ ایچیلیس ٹینڈن پنڈلیوں کے پٹھوں کی ایک ایسی بیماری ہے جو کہ کسی بھی شخص کو لاحق ہوسکتی ہے اور اس بیماری کے باعث انسان کو پٹھوں میں کھچاؤ، تکلیف اور چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK