سپر اسٹار اور پروڈیوسر انل کپور اپنی نئی فلم ’فائٹر‘ کی شوٹنگ کے لئے آسام کے تیز پور جانے کیلئے تیار تھے اور وہاں پہنچ کر انہوں نے ساتھی اداکار رتیک روشن اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ شروع کردی۔
Updated: November 22, 2022, 1:01 PM IST | Agency | Mumbai
سپر اسٹار اور پروڈیوسر انل کپور اپنی نئی فلم ’فائٹر‘ کی شوٹنگ کے لئے آسام کے تیز پور جانے کیلئے تیار تھے اور وہاں پہنچ کر انہوں نے ساتھی اداکار رتیک روشن اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ شروع کردی۔
سپر اسٹار اور پروڈیوسر انل کپور اپنی نئی فلم ’فائٹر‘ کی شوٹنگ کے لئے آسام کے تیز پور جانے کیلئے تیار تھے اور وہاں پہنچ کر انہوں نے ساتھی اداکار رتیک روشن اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ شروع کردی۔ اس ہفتے کے شروع میں رتیک روشن نے اعلان کیا کہ فائٹر کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق انل کپور کی ذاتی وینٹی وین پہلے ہی ۴؍ کور تیز پور آرمی کے علاقے میں پہنچ چکی ہے۔انل کپور کا ایک مصروف ہفتہ گزرا جس میں لیڈر شپ سمٹ میں جارج کلونی کا انٹرویو کرنا اور نواسے وایو کے ساتھ وقت گزارنا شامل تھا۔اگرچہ اداکار نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں کچھ ظاہر نہیں کیا، فائٹرکی کہانی ہندوستانی افواج کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کے گرد گھومتی ہے۔