Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم پروموشن کے موقع پر اینی ہیتھوے کا ’’ان شاء اللہ‘‘ کہنا سوشل میڈیا پر وائرل

Updated: April 21, 2026, 10:13 PM IST | Los Angeles

اینی ہیتھوے کی جانب سے عربی لفظ ’’ان شاء اللہ‘‘ کا بے ساختہ استعمال سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں مداح اس کے قدرتی اور ثقافتی انداز کو سراہ رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی نئی فلم’’ Devil Wears Prada 2 ‘‘ کے تعلق سے بھی مداحوں میں جوش و خروش ہے۔

Anne Hathaway. Photo: INN
اینی ہیتھوے۔ تصویر: آئی این این

ایسے وقت میں جب دنیا ثقافتی اور سیاسی تقسیم کے احساس سے گزر رہی ہے، این ہیتھ وے کا ایک چھوٹا مگر معنی خیز لمحہ آن لائن مداحوں کے دلوں کو چھو گیا ہے۔ فلم’’Devil Wears Prada 2 ‘‘کی تشہیر کے دوران اداکارہ نے ایک گفتگو میں غیر رسمی طور پر عربی زبان کا لفظ ’’ان شاء اللہ‘‘ استعمال کیا جس کا مطلب ہے ’’اگر خدا نے چاہا۔ ‘‘انہوں نے کہا:’’میں واقعی چاہتی ہوں کہ میں امید کے ساتھ ایک اچھی اور خوشگوار زندگی گزاروں۔ میں چاہتی ہوں کہ میری زندگی لمبی اور صحت مند ہو، ان شاء اللہ، مجھے امید ہے۔ ان شاء اللہ!‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Priti Malik (@pritimalik)

دبئی سے تعلق رکھنے والے آسٹریلوی-لبنانی ریڈیو میزبان اور سوشلائٹ کرس فید، جنہوں نے ’ دبئی بلنگ‘(Dubai Bling )میں بھی کام کیا ہے، نے اس کلپ پر ردِعمل ظاہر کیا۔ بتادیں کہ ’’ان شاء اللہ‘‘ ایک عام عربی اصطلاح ہے جو مسلم برادریوں میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہے، اور جنوبی ایشیا میں اردو اور ہندی بولنے والوں میں بھی روزمرہ گفتگو کا حصہ بن چکی ہے۔ مداحوں کیلئے سب سے نمایاں بات صرف اس لفظ کا استعمال نہیں تھا بلکہ یہ تھا کہ این ہیتھ وے نے اسے انتہائی قدرتی اور بے ساختہ انداز میں ادا کیا، جیسے یہ ان کی روزمرہ زبان کا حصہ ہو۔ 
ایک صارف نے لکھا: ’’ایشیائی لوگ یہ لفظ اکثر استعمال کرتے ہیں۔ ‘‘
ایک اور نے کہا: ’’جنوبی افریقہ میں ہم سب یہ کہتے ہیں، ہم مختلف مذاہب کے مشترکہ ماحول میں بڑے ہوئے ہیں۔‘‘
 تیسرے صارف نے وضاحت کی: ’’ان شاء اللہ عرب عیسائی بھی استعمال کرتے ہیں اور دیگر کمیونٹیز بھی۔ جو بھی ہو، اس کا استعمال اچھا تھا۔ ‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Access Hollywood (@accesshollywood)

اسی دوران اینی ہیتھوے کو پیپلز میگزین کی جانب سے۲۰۲۶ء کی’’دنیا کی سب سے خوبصورت اسٹار‘‘قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا:’’ پیپلز میگزین کا بہت شکریہ کہ انہوں نے مجھے کور پر جگہ دی!‘‘
واضح رہے کہ ۲۰؍ سال بعد، جب مِرانڈا، اینڈی، ایمیلی اور نِگل کے کردار ایک بار پھر اپنی مشہور واپسی کر رہے ہیں میرل اسٹریپ، اینی ہیتھوے، ایملی بلنٹ اور اسٹینلے ٹوچی دوبارہ نیویارک کی فیشن انڈسٹری اور رن وے میگزین کے دفتر میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں اصل مرکزی کاسٹ کے ساتھ ہدایتکار ڈیوڈ فرینکل اور مصنفہ ایلین بروش میک کینا بھی واپس آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ نئے کرداروں میں کینتھ برانا، سیمون ایشلے، جسٹن تھیروکس، لوسی لیو، پیٹرک برامال، کیلِب ہیورن، ہیلن جے شین اور بی جے نوواک شامل ہیں۔ ٹریسی تھومز اور ٹِبور فیلڈمین بھی پہلی فلم کے کردار’’لیلی‘‘ اور’’ارِو‘‘ کے طور پر واپس آئیں گے۔ ۲۰؍ سنچری اسٹوڈیوز یہ فلم یکم مئی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کرے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK