Updated: August 28, 2025, 9:49 PM IST
| Mumbai
نیویارک ، امریکہ میں ’’دی ڈیول ویئرس پراڈا ۲‘‘ کی شوٹنگ کے دوران امریکی اداکارہ اینی ہیتھ وے اپنی ایک سینڈل ٹوٹنے کی وجہ سے سیٹ پر گرگئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ یاد رہے کہ ’’دی ڈیول پراڈا ۲‘‘ یکم مئی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
اینی ہیتھ وے کو سیٹ پر گرنے کے بعد دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: ایکس
نیویارک میں ’’دی ڈیول ویئرس پراڈا ۲‘‘ کے سیٹ پر امریکی اداکارہ اینی ہیتھ وے اپنی ایک سینڈل کے ٹوٹنے کی وجہ سے رن وے پر گرگئیں۔ شوٹنگ کے درمیان آسکر یافتہ اداکارہ اینی ہیتھوے کی ایک سینڈل ٹوٹ گئی جس کے باعث وہ سیڑھیوں سے پھسل گئیں۔ مداحوں نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں اینی ہیتھوے گرنے کے بعد مسکراتے ہوئے عملے کو یقین دلا رہی ہیں کہ وہ ٹھیک ہیں۔ ۴۲؍ سالہ اداکارہ نے متوقع سیکوئل میں اینڈی سیکس کا اپنا کردار دہرایا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اور تصاویر میں اینی ہیتھوے کو سیڑھیوں پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے بال ان کے چہرے پر ہیں۔ گرنے کے بعد فلم کا پروڈکشن روکنے کے بجائے اینی ہیتھوے نے مسکرا کر اٹھتے ہوئے کہا ’’میں ٹھیک ہوں۔‘‘ عملے کے ممبران انہیں دیکھنے کیلئے بھاگے لیکن اینی ہیتھوے نے اس لمحے کو ہنسی میں اڑا دیا۔ انہوں نے دوبارہ شوٹنگ کرنے سے پہلے ٹیم کے متعدد ممبران کو گلے لگایا۔
یہ بھی پڑھئے: ٹام ہالینڈ کی ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر جیکی چین ہوں گے
کچھ ’’دی ڈیول ویئرس پراڈا ۲‘‘ کے بارے میں
’’دی ڈیول ویئرس پراڈا ۲‘‘ یکم مئی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایتکاری ڈیوڈ فرینکل نے انجام دی ہے اور اسکرپٹ ایلن بروش میک کین نے لکھی ہے۔