Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹام ہالینڈ کی ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر جیکی چین ہوں گے

Updated: August 28, 2025, 9:52 PM IST | Mumbai

جیکی چین ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ٹام ہالینڈ فی الحال اپنی اگلی فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کی شوٹنگ کیلئے اسکاٹ لینڈ میں ہیں۔ حال ہی میں ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس فلم میں ایکشن کے مناظر لیجنڈری اداکار جیکی چین فلم کی شوٹنگ کے دوران صرف مشورہ نہیں دیں گے بلکہ فلم کی ایکشن کوریورگرافی کی ہدایتکاری بھی وہ خود ہی کررہے ہیں۔ مارشیل آرٹس اور اپنے اسٹنٹ کیلئے مشہور جیکی چین فلم کے ہائی اوکٹین مناظر (انتہائی سنسنی خیز، پرجوش اور تیز رفتار مناظر) کی ہدایتکاری کیلئے اپنی خصوصی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جیکی چین نے کہا کہ ’’میں لندن گیا تھا اور میں نے سیٹ کا دورہ بھی کیا۔ میری جیکی چین اسٹنٹ ٹیم ’’اسپائیڈر مین‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہے اور میں اس ٹیم کا ایکشن ڈائریکٹر ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کارتک آرین اور سری لیلا کی فلم عالیہ بھٹ کی ’’الفا‘‘ سے ٹکرا سکتی ہے!

اسپائیڈر مین اور جیکی چین کی شراکت داری پر مداحوں کے ردعمل 
مداحوں کی اکثریت نے اس شراکت داری پر اظہار ِ تجسس کیا ہے جبکہ متعدد رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جیکی چین مارول سینمیٹک یونیورس (ایم سی یو) کے شانگ چی کے ساتھ اس فلم کا حصہ بنیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: فرح خان نے اپنے نئے شو ’’آنٹی کس کو بولا‘‘ کا اعلان کیا، پہلے جج سنیتا آہوجا اور ساجد خان ہوں گے

’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘
’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کی ہدایتکاری ڈسٹن ڈینیل کریٹن انجام دیں گے جس میں زینڈایا، ٹام ہالینڈ اور جیکب بٹالن کلیدی کردار نبھائیں گے۔ یہ فلم ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK