Inquilab Logo

فلم ’پٹھان‘ کے نام ایک اور بڑی کامیابی

Updated: May 09, 2023, 12:28 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔سقوطِ ڈھاکہ کے بعد ’پٹھان‘ بنگلہ دیش میں ریلیز ہونے والی پہلی ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔فلم کی بین الاقوامی ڈسٹریبیوشن کے نائب صدر نیلسن ڈی سوزا نے بتایا کہ فلم ’پٹھان‘ ۱۲؍مئی کو بنگلہ دیش میں ریلیز ہو رہی ہے۔
 اُنہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ سنیما ہمیشہ سے قوموں، نسلوں اور ثقافتوں کو متحد کرنے والی قوت کے طور پر سامنے آیا ہے، یہ سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے لوگوں کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔نیلسن ڈی سوزا نے بتایا کہ ہم ناقابلِ یقین حد تک پرجوش ہیں کہ ’پٹھان‘ جس نے دنیا بھر میں ریکارڈ کاروبار کیا ہے، اب بنگلہ دیشی فلمی شائقین کو بھی اسے دیکھنے کا موقع ملے گا۔اُنہوں نے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ پٹھان۱۹۷۱ء کے بعد بنگلہ دیش میں ریلیز ہونے والی پہلی ہندی فلم بن گئی ہے اور ہم حکّام کے اس فیصلے پر ان کے شکر گزار ہیں۔نیلسن ڈی سوزا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بنگلہ دیش میں شاہ رخ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے، اس لئے اجازت ملنے پر انہوں نے وہاں ان کی اس نئی سپر ہٹ فلم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ نے باکس آفس پر۱۰۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کا ریکارڈ کاروبارکیا ہے۔یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈکون اور جان ابراہم نے مرکزی کردار اداکیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK