Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلوئی کاردیشن نے شاہ رخ خان کے میٹ گالا ۲۵ء کے لک کی تعریف کی

Updated: May 10, 2025, 3:59 PM IST | Mumbai

کلوئی کاردیشن نے میٹ گالا ۲۰۲۵ء میں شاہ رخ خان کے لُک کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شاہ رخ خان کے گلے کا ’’کے‘‘ الفابیٹ والا ہار بہت پسند آیا۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی میٹ گالا کی پوشاک کو مشہور ڈیزائنر سبیاسیاچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا تھا۔

American actress Khloe Kardashian. Photo: INN
امریکہ اداکارہ کلوئی کاردیشن۔ تصویر: آئی این این

سوشل میڈیا پرشاہ رخ خان کے میٹ گالا کے لک کی تعریف کی جارہی ہے۔ متعدد افراد نے ان کی آؤٹ فٹ کو ماند جبکہ دیگر نے معیاری قرار دیا۔ شاہ رخ خان کے میٹ گالا کے لُک کے تعلق سے سوشل میڈیا صارفین کی رائے مختلف ہے اور ان پر تنقیدوں کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن کلوئی کاردیشن نے شاہ رخ خان کے لک کے تعلق سے مختلف رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسنیپ چیٹ پر شاہ رخ خان کے لُک کی تعریف کی ہے۔ کلوئی کاردیشن نے اسنیپ چیٹ پر شاہ رخ خان کے میٹ گالا ۲۰۲۵ء کے لُک والی مختلف اسٹوریز لگائی ہیں۔

اسنیپ چیٹ پر کلوئی کاردیشن نے لکھا ہے کہ ’’کنگ خان، میں آپ کے ’’کے‘‘ والے ہار کی مداح ہوں۔ وہ دلکش لگ رہے تھے اور یہ دیکھا بہترین تھا کہ کس طرح دنیا کے باصلاحیت ڈیزائنروں نے میٹ گالا کی تھیم کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریب میں شرکت کی تھی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’شاہ رخ خان کی آؤٹ فٹ کو ہندوستانی ڈیزائنر سبیا ساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا تھا۔ مجھے ایس آر کے کو میٹ گالا میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ وہ اب تک میٹ گالا میں شرکت کرنے والے پہلے بالی ووڈ اداکار ہیں۔ گزشتہ سال جب میں نے کم کے ساتھ ہندوستان کا دورہ کیاتھا تو مجھے یہ علم ہوا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کنگنا رناؤت ہارر فلم ’’بلیسڈ بی دی ایول‘‘ کے ذریعے ہالی ووڈ میں قدم رکھیں گی

مداحوں کے ردعمل
مداح شاہ رخ خان کے تعلق سے کلوئی کاردیشن کی رائے کو پسند کر رہے ہیں اور انہوں نے ان (کلوئی کاردیشن) کے اسٹائل کے شعور کو بھی پسند کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ یا امیتابھ کی ضرورت نہیں، اے آئی سے اپنا سپر اسٹار خود بناؤں گا: شیکھر کپور

شاہ رخ خان کے میٹ گالا کے لُک کے بارے میں
شاہ رخ خان نے میٹ گالا میں سبیاسیاچی مکھرجی کی ڈیزائن کی ہوئی پوشاک زیب تن کی تھی۔ انہوں نے سیاہ رنگ کا کوٹ زیب تن کیا تھا۔ علاوہ ازیں کلاسیک ٹراؤزر اور شرٹ پہنی ہوئی تھی۔ ایس آر کے روایتی کمر بند بھی پہنا ہوا تھا جو ان کے لُک میں چار چاند لگارہا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK