Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندپاک تنازع: عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کا ٹریلر لانچ ملتوی

Updated: May 10, 2025, 5:15 PM IST | Mumbai

ہندوستان اور پاکستان تناز ع میں اضافہ کےبعد عامر خان نے اپنی اگلی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کےٹریلر لانچ کو ملتوی کر دیا ہے۔ فلم کا ٹریلر لانچ ۸؍ مئی ۲۰۲۵ء کو منعقد کیا جانے والا تھا۔ یاد رہے کہ ’’ستارے زمین پر‘‘ ۲۰؍جون ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔

Aamir Khan`s film Sitare Zameen Par will be released on June 20, 2025. Photo: INN
عامر خان کی فلم ستارے زمین پر ۲۰؍جون ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے تنازع کے درمیان عامر خان نے اپنی اگلی فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کے ٹریلر لانچ کو ملتوی کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر فلم کا ٹریلر لانچ ۸؍ مئی ۲۰۲۵ء کو منعقد کیا جانے والا تھا۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب فلم ’’بھوک چوک معاف‘‘ کی ٹیم نےحالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سنیما گھروں میں فلم کی ریلیز کو روک دیا ہے۔ پاکستان نے ’’آپریشن سیندرو‘‘ کے بعد ہندوستان کے مختلف مقامات پرڈرون، میزائل اور توپ کے حملے کئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ یا امیتابھ کی ضرورت نہیں، اے آئی سے اپنا سپر اسٹار خود بناؤں گا: شیکھر کپور

مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق عامر خان پروڈکشن سے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’ سرحدوں پر حالات تبدیل ہونے اور قومی الرٹ جاری کرنے کے بعد عامر خان نے اپنی اگلی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کے ٹریلر لانچ کو ملتوی کر دیا ہے۔ ان کے خیالات مسلح فوج کے ساتھ ہیں۔ ان کے مطابق اس درمیان اتحاد اور مزاحمت کے ساتھ جواب دینا ضروری ہے۔ 

’’ستارے زمین پر‘‘ کا ٹریلر کب لانچ کیا جانے والا تھا؟
’’ستارے زمین پر‘‘ کا ٹریلر اس ماہ کے آخری میں لانچ کیا جانے ولا تھا۔ فلمسازوں نے ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ کے بعد فلم کے ٹریلر لانچ کو آگے بڑھا دیا ہے۔ عامر خان حملے کے پیش نظر اپنی مخصوص فلم’’انداز اپنا اپنا‘‘ کے اسکریننگ میں بھی شرکت نہیں کریں گے جو ۲۵؍اپریل ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: نرگس نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی اداکارہ تھیں

’’ستارے زمین پر‘‘کے متعلق 
’’ستارے زمین پر‘‘ کی ہدایتکای آر ایس پرسنا نے کی ہے۔ اس فلم میں عامر خان، جینیلا دیشمکھ ، درشیل سفاری اور دیگر نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ یہ فلم ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ’’ستارے زمین پر‘‘، ۲۰۰۷ء کی فلم ’’ تارے زمین پر‘‘کاسیکوئل ہے۔یہ ۲۰۱۸ء کی اسپانوی فلم ’’کیمپیونیز‘‘ کا ہندی ورژن ہے جس میں ایک باسک بال کوچ کو معذور بچوں کی ٹیم کی ٹریننگ کا ٹاسک دیا جاتا ہے جس کے بعد زندگی کو دیکھنے کا ان کا نظریہ تبدیل ہوجاتاہے۔ ’’ستارے زمین پر‘‘ ۱۰؍نئے اداکاروں کو متعارف کروایا گیا ہے جن میں ویدانت شرما، ایوش بھنسالی، اشیش پینڈسے، رشی ششانی، رشبھ جین، نمن مشرا اور سمرن منگیشکر وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK