Inquilab Logo

انو ملک:اپنی موسیقی سے شائقین کو مسحور کرنے والے موسیقار

Updated: November 02, 2022, 1:20 PM IST | Agency | Mumbai

 اپنی دلفریب موسیقی سے شائقین کو مسحور کرنے والے موسیقارانو ملک نے تقریباً ۳؍دہائیوں سے  ناظرین کو اپنا دیوانہ  بنا رکھا  ہے۔

Anu Malik .Picture:INN
بطور موسیقار انوملک کا کریئر ۱۹۷۷ء سے رواں دواں ہے ۔ تصویر:آئی این این

 اپنی دلفریب موسیقی سے شائقین کو مسحور کرنے والے موسیقارانو ملک نے تقریباً ۳؍دہائیوں سے  ناظرین کو اپنا دیوانہ  بنا رکھا  ہے۔ انور ملک عرف انو ملک کی پیدائش ۲؍ نومبر ۱۹۶۰ء میں ہوئی تھی ان کے والد سردار ملک فلم انڈسٹری کے مشہور موسیقار تھے۔انو ملک نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم  پنڈت رام پرشاد شرما سے  حاصل کی۔ بطور  موسیقار  انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز  ۱۹۷۷ءمیں  فلم ’’ہنٹروالی‘‘ سے کیا لیکن فلم باکس آفس پر بری طرح  ناکام رہی۔  ۱۹۸۱ءمیں انو ملک نے ’آپس کی بات، ایک جان ہیں ہم، منگل پانڈے، آسمان، رام تیرے دیش  میں ‘‘ جیسی فلموں میں موسیقی دی لیکن یہ سبھی فلمیں باکس آفس پر فلاپ رہیں۔انو ملک کو  ۱۹۸۵ء میں فلم ’مرد‘ میں موسیقی دینے کا موقع ملا۔ منموہن  دیسائی کے بینر  تلے بنی اس فلم میں سپر اسٹار امیتابھ بچن اور امرتا سنگھ نے اہم کردار  اداکئے تھے۔  اس فلم میں انو ملک کی موسیقی سے سجے نغمے ’’مرد تانگے والا میں ہوں مرد تانگے والا، سن روبیا تم سے پیار ہوگیا، او ماں شیروں والی‘‘ سامعین کے درمیان بہت مقبول  رہے۔   ۱۹۸۸ء ان کیلئے  اہم ثابت ہوا۔ اس سال ان کی ’’گنگا جمنا سرسوتی  اور  ’’جیتے ہیں شان سے‘‘ جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں جن کی  موسیقی سننے والوں   کے درمیان بہت پسند کی گئی۔ انوملک کی قسمت کا ستارہ  ۱۹۹۳ءمیں ریلیز  فلم’ بازی گر‘  سے چمکا۔ا۱۹۹ءمیں جے پی دتہ کی ہدایت میں بنی فلم ’بارڈر‘ میں اپنی موسیقی  سے آراستہ کئے  گئے  نغمے ’’سندیسے آتے ہیں ہمیں تڑپاتے  ہیں‘‘ کے ذریعے انہوں نے ناقدوں کو کرارا جواب دیا ۔ جذبہ  محب وطن سے بھرا ہوا    یہ نغمہ آج بھی  سامعین کی آنکھیں  نم کردیتا ہے۔انو ملک کو اپنے کریئر میں ۲؍مرتبہ بہترین موسیقار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا  ہے  اور  آج بھی وہ  اسی جذبہ کے ساتھ  فلموں میں سرگرم ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK