سربیا کا انتخاب جیتنے والی طلبہ تحریک اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت روکنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، اسٹوڈنٹ لسٹ کے نمائندے فلپ اوبووک نے، غزہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے سربیا میں اسرائیل سے منسلک ڈرون فیکٹری منصوبے کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔
EPAPER
Updated: November 13, 2026, 9:52 PM IST | Belgrade
سربیا کا انتخاب جیتنے والی طلبہ تحریک اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت روکنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، اسٹوڈنٹ لسٹ کے نمائندے فلپ اوبووک نے، غزہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے سربیا میں اسرائیل سے منسلک ڈرون فیکٹری منصوبے کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔
سربیا کی الیکشن جیتنے والی اسٹوڈنٹ لسٹ کے ایک نمائندے نے کہا کہ تحریک اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت روکنے کا ارادہ رکھتی ہے اور ملک میں ایک مشترکہ ڈرون مینوفیکچرنگ منصوبے کو روکنے کا مطالبہ کیا۔فلپ اوبووک، طلبہ تحریک کے ایک ممتاز رکن نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں مستقبل کی سربیائی حکومت کے نقطہ نظر کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ، برطانوی صحافی ایرون بستانی کے ساتھ نووارا میڈیا کے پوڈ کاسٹ پر ایک انٹرویو میں یہ تبصرےکیے ۔ اوبووک نے غزہ کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، وہاں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت پر ایک داغ ہے، اور یہ واقعی افسوسناک ہے۔ ہمارے پروگرام میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت روک دیں گے ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: غزہ: اسپتال پر اسرائیل کی بمباری، سرجن سمیت۶؍فلسطینی شہید
علاوہ ازیں اوبووک نے سابق سربیائی صدر الیکزانڈر ووچک کے اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات پر بھی تنقید کی، دلیل دی کہ سربیا میں اسرائیل سے منسلک ڈرون فیکٹری کا قیام ناقابل قبول ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے منصوبے کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ دراصل یہ ڈرون سازی کی سہولت، جو ایک اسرائیلی دفاعی کمپنی کے تعاون سے تیار کی گئی تھی، کا افتتاح ووچک نے ستمبر میں کیا تھا۔واضح رہے کہ اوبووک کے تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب سربیا۲۵؍ اکتوبر کے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں اسٹوڈنٹ لسٹ کی فتح کے بعد سیاسی منتقلی کی تیاری کر رہا ہے۔تحریک کے حال ہی میں ظاہر کیے گئے خارجہ پالیسی پروگرام میں غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی بھی مذمت کی گئی ہے اور فلسطینیوں کو انسانی امداد بڑھانے کا عہد کیا گیا ہے۔
ذہن نشین رہے کہ سربیا کی نئی حکومت ابھی باضابطہ طور پر قائم نہیں ہوئی ہے، اور اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت معطل کرنے یا ڈرون فیکٹری میں آپریشن روکنے کا کوئی سرکاری فیصلے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔