اداکار اور گلوکار اپارشکتی کھرانا نے اپنا نیا رومانوی گانا ’’تیرے پیچھے‘‘ ریلیز کر دیا ہے۔ اس گانے میں اداکارہ مہیما مکوانا بھی نظر آ رہی ہیں۔ گانے میں دونوں کی کیمسٹری اسکرین پر بہت پسند کی جا رہی ہے۔
EPAPER
Updated: March 29, 2026, 8:04 PM IST | Mumbai
اداکار اور گلوکار اپارشکتی کھرانا نے اپنا نیا رومانوی گانا ’’تیرے پیچھے‘‘ ریلیز کر دیا ہے۔ اس گانے میں اداکارہ مہیما مکوانا بھی نظر آ رہی ہیں۔ گانے میں دونوں کی کیمسٹری اسکرین پر بہت پسند کی جا رہی ہے۔
اداکار اور گلوکار اپارشکتی کھرانا نے اپنا نیا رومانوی گانا ’’تیرے پیچھے‘‘ ریلیز کر دیا ہے۔ اس گانے میں اداکارہ مہیما مکوانا بھی نظر آ رہی ہیں۔ گانے میں دونوں کی کیمسٹری اسکرین پر بہت پسند کی جا رہی ہے۔ ہر صنف کی فلموں میں کام کر چکے اپارشکتی کھرانا فلموں میں معاون کرداروں کے لیے کافی مشہور ہیں، اب وہ موسیقی کے میدان میں بھی اپنی الگ پہچان بنا رہے ہیں۔ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گائیکی اور گیت نویسی میں بھی کام کر رہے ہیں۔
یہ گانا ان کے نئے ای پی ’بیٹوین اس‘ کا حصہ ہے، جو اب اسپاٹیفائی، یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ میکرز کے مطابق’’تیرے پیچھے‘‘ ایک سکون بھرا، محبت سے بھرپور گانا ہے۔ اس میں محبت کی خوبصورتی اور نازک جذبات کو بہت خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔ گانے کی خاص بات اپارشکتی کی میٹھی آواز اور مہیما مکوانا کے فطری پرفارمنس ہے، جو اسے اور بھی دل کو چھو لینے والا بناتی ہے۔
اپارشکتی کھرانا نے گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’تیرے پیچھےمیرے سب سے خاص گانوں میں سے ایک ہے۔ یہ محبت کی شدت اور سکون دونوں کو محسوس کراتا ہے۔ میں نے اسے ساکشی رتی اور میر دیسائی کے ساتھ مل کر بنایا ہے۔ یہ شاعری اور جدید میلوڈی موسیقی کا خوبصورت امتزاج ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ لوگ اسے اپنے خاص شخص کے ساتھ سنیں اور محبت کی خوبصورتی کو گہرائی کے ساتھ محسوس کریں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:سیمسن کی کہانی اور دھونی کی عدم موجودگی؛ آر آر اور سی ایس کے میچ کا رخ طے کرے گی
گانے کے بول ساکشی رتی اور اپارشکتی کھرانا نے لکھے ہیں۔ موسیقی ساکشی رتی اور میر دیسائی نے دی ہے۔ میوزک ویڈیو میں اپارشکتی اور مہیما کی جوڑی ناظرین کو متوجہ کر رہی ہے۔ دونوں کی اسکرین پر موجودگی اور کیمسٹری گانے کو اور پرکشش بنا رہی ہے۔ یہ گانا اپارشکتی کے نئے ای پی ’ بیٹوین اَس‘ کا پہلا ٹریک ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل میرے بجٹ سے باہر تھا: ابھیشیک بچن
اس ای پی میں دو دیگر گانے بھی شامل ہیں، جن میں ’گلابی آسمان‘ اور’آخری وار‘ بھی شامل ہیں۔ تینوں گانے مختلف موسیقی کے انداز میں ہیں، لیکن ان میں عام زندگی کے جذبات، محبت اور رشتوں کی نازکیت جڑی ہوئی ہے۔ ’گلابی آسمان‘ اور’آخری وار‘بھی جلد ہی اپنے الگ میوزک ویڈیوز کے ساتھ ریلیز ہونے والے ہیں۔