گجرات میں چوری کی غرض سے زیورات کی دکان میں گھسے چور دکان کے اندر ہی پھنس گئے، جس کے بعد انہوں نے خود کو بچانے کیلئے پولیس کو مدد کے لیے فون کیا۔
EPAPER
Updated: August 20, 2026, 10:14 PM IST | Gandhinagar
گجرات میں چوری کی غرض سے زیورات کی دکان میں گھسے چور دکان کے اندر ہی پھنس گئے، جس کے بعد انہوں نے خود کو بچانے کیلئے پولیس کو مدد کے لیے فون کیا۔
گجرات کے ضلع والساڑ میں آدھی رات کو جواہرات کی دکان پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی جب مقامی لوگوں نے دو مشتبہ چوروں کو دکان کے اندر ہی بند کر دیا۔ اس کے بعد جو ہوا وہ کچھ مضحکہ خیز تھا، کیونکہ مشتبہ چوروں نے خود کو بچنے کا کوئی راستہ نہ پاتے ہوئے خود ہی۱۱۲؍ ڈائل کر کے پولیس کو کال کرلی۔ایک شخص نے پولیس کو فون پر کہا، ’’صاحب، ہم چوری کرنے آئے تھے، لیکن لوگوں نے شٹر نیچے گرادیا ہے۔ برائے مہربانی ہمیں بچا لیں۔‘‘دراصل جواہرات کی دکان کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے تھے اور چوروں کو ڈر تھا کہ اگر وہ باہر نکلے تو ان کی خوب پٹائی ہوگی یا اس سے بھی بدتر انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔
गुजरात-चोरों को खुद ही 112 पर फोन करके पुलिस को बुलाना पडा
— Dixit Soni (@DixitGujarat) August 20, 2026
वलसाड जिले के उमरगांव के संजान में आधी रात को ज्वैलर्स की दुकान में चोरी करने के लिए चोर घुस आए थे।
लोगों के जाग जाने और बाहर से शटर बंद कर दिए जाने के कारण चोर दुकान के अंदर ही फंस गए थे।
लोगों की भीड़ इकट्ठा हो जाने… pic.twitter.com/jKA1ZCnYjF
واضح رہے کہ یہ دونوں افراد عمرگام سب ڈویژن کے سنجن گاؤں میں واقع بی جے جیولرز میں گھسے تھے، جو گجرات، مہاراشٹرا، دادرا و نگر حویلی اور دمن کی سرحدوں کے سنگم پر واقع ہے، جس سے ڈاکوؤں کے لیے ریاست پار کر کے پولیس سے بچ نکلنا آسان ہوجاتا ہے۔کچھ مقامی لوگوں کو شبہ ہوا کہ دکان کا تالا توڑا گیا ہے اور کچھ افراد اندر ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر شٹر نیچے کر دیا، جس سے دونوں دینیش سونکر اور وپن پاٹھک اندر پھنس گئے۔ بعد ازاں جیسے جیسے باہر ہجوم بڑھنے لگا، چوروں کو خوف ہوا کہ اگر وہ باہر نکلیں تو مارے جائیں گے، لہٰذا انہوں نے دکان کو اندر سے بند کر لیا اور پولیس کو مدد کے لیے فون کیا۔جب پولیس انہیں بچانے پہنچی تو باہر لوگ لاٹھیاں لیے کھڑے تھے۔ درحقیقت کچھ لوگ شٹر توڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔پولیس نے چوروں کو گرفتار کر لیا اور کچھ زیورات ضبط کیے جو انہوں نے جمع کیے تھے، نیز کچھ اوزار بھی ضبط کیے جو وہ ڈکیتی کے لیے لائےگئے تھے ۔