Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سیکریٹ ماؤنٹین‘‘ اے آر رحمان کا اے آئی ماہر سیم آلٹ مین، اروند سری نواس کے ساتھ موسیقی پروجیکٹ

Updated: July 25, 2025, 10:01 PM IST | Mumbai

عالمی شہرت اور آسکر یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے حال ہی میں اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین اور پرپلیسکٹی اے آئی کے سی ای او اروند سری نواس سے موسیقی کے اپنے نئے پروجیکٹ ’’سیکریٹ ماؤنٹین‘‘ کیلئے ملاقات کی ہے۔

Sam Altman (right) and music composer AR Rahman (left). Photo: X
سیم آلٹ مین ( دائیں ) میوزک کمپوزر اے آر رحمان ( بائیں)۔ تصویر: ایکس

عالمی شہرت یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان نے حال ہی میں اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین سے ملاقات کی تاکہ یہ دریافت کیا جا سکے کہ اے آئی ٹولز کے ذریعے ہندوستانی تخلیق کاروں کو کس طرح بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔ اس ملاقات کی ایک تصویر

اپنے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اے آر رحمان نے لکھا کہ ’’سیم سے ان کے دفتر میں مل کر خوشی ہوئی۔ ہم نے ’’سیکریٹ ماؤنٹین‘‘، ہمارے ورچوئل گلوبل بینڈ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کا مقصد نسلی چیلنجوں سے نمٹنے اور آگے بڑھنے کیلئے اے آئی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستانی ذہنوں کو بااختیار بنانا اور ترقی دینا ہے۔‘‘

خیال رہے کہ اسی پروجیکٹ پر بات کرنے کیلئے آسکر یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے پرپلیکسٹی اے آئی کے سی ای او اروند سری نواس سے بھی ملاقات کی ہے جس کے متعلق سری نواس نے ایکس پوسٹ کیا کہ ’’آج ہمارے دفتر میں اے آر رحمان کی شاندار میزبانی کا موقع ملا۔ ہم آنے والے پروجیکٹ ’’سیکریٹ ماؤنٹین‘‘ پر ساتھ کام کررہے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ اے آر رحمان نے اپنے پروجیکٹ کے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK